• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
پیر 22 دسمبر 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home خاص خبریں

غزہ پر مظالم، عالمی خاموشی ناقابل فہم: مفتی اعظم عمان

مفتی اعظم عمان نے غزہ پر جاری مظالم کے حوالے سے عالمی برادری کی خاموشی کو ناقابل فہم قرار دیا ہے۔

جمعرات 04-12-2025
in خاص خبریں, صیہونیزم, عالمی خبریں
0
غزہ پر مظالم، عالمی خاموشی ناقابل فہم: مفتی اعظم عمان
0
SHARES
44
VIEWS

عمان ۔ روزنامہ قدس ـ آنلائن خبر رساں ادارہ

سلطنت عمان کے مفتیِ عام شیخ احمد الخلیلی نے کہا ہے کہ قابض صہیونی ریاست اب بھی ہمارے اہلِ غزہ پر اپنے حملے جاری رکھے ہوئے ہے خصوصاً رفح میں محصور فلسطینیوں پر اس کی سفاکیت میں کوئی کمی نہیں آئی۔ انہوں نے کہا کہ ہونے والا جنگ بندی معاہدہ کسی مثبت نتیجے تک نہیں پہنچا۔

شیخ الخلیلی نے "ایکس” پر جاری اپنے بیان میں وضاحت کی کہ یہ صورتحال اس بات کا تقاضا کرتی ہے کہ غزہ کے حوالے سے ہونے والے اجلاس میں شریک ممالک فوری مداخلت کریں۔ انہوں نے ان ممالک کی خاموشی پر شدید حیرت کا اظہار کیا اور کہا کہ عالمی برادری خصوصاً اسلامی دنیا کا اس ظلم پر خاموش رہنا انتہائی افسوسناک ہے۔

انہوں نے فوری اور مؤثر اقدام کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے دنیا کے تمام زندہ ضمیر انسانوں سے مطالبہ کیا کہ وہ فلسطینی کاز کے لیے اپنی امداد اور جدوجہد جاری رکھیں خصوصاً غزہ کے لیے۔ شیخ الخلیلی نے کہا کہ جو کچھ ہو رہا ہے وہ انتہائی خطرناک ہے اور ان مظالم پر خاموش رہنا ایک ایسا داغ ہے جسے وقت بھی نہیں دھو سکتا۔ انہوں نے سوال اٹھایا کہ یہ مسئلہ کب تک یونہی لٹکا رہے گا۔

سات اکتوبر 2023ء سے قابض اسرائیل امریکہ اور یورپ کی سرپرستی میں غزہ کی پٹی پر نسل کشی کی مہم جاری رکھے ہوئے ہے جس میں قتل، بھوک، تباہی، جبری بے دخلی اور گرفتاریوں جیسے جرائم شامل ہیں۔ قابض اسرائیل بین الاقوامی مطالبات اور عالمی عدالتِ انصاف کے جنگ بندی اور قتلِ عام روکنے کے احکامات کو مسلسل نظر انداز کر رہا ہے۔

اس نسل کشی کے نتیجے میں اب تک دو لاکھ اکتالیس ہزار سے زائد فلسطینی شہید اور زخمی ہو چکے ہیں جن میں اکثریت بچوں اور خواتین کی ہے۔ اس کے علاوہ گیارہ ہزار سے زیادہ فلسطینی اب بھی لاپتہ ہیں۔ لاکھوں بے گھر کیے جا چکے ہیں۔ بھوک اور قحط نے درجنوں جانیں نگل لی ہیں جن میں زیادہ تر بچے شامل ہیں۔ جبکہ غزہ کی بیشتر آبادیاں اور شہر ملبے کا ڈھیر بن چکے ہیں۔

Tags: Free PalestineGaza under attackHuman rights violationIsraeli aggressionWar crimes in Gazaاسرائیلی قبضہعالمی یکجہتیغزہ میں نسل کشیفلسطینی مزاحمتمسجد اقصیٰ
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.