مغربی کنارے میں عباس ملیشیا کی طرف سے اسلامی تحریک مزاحمت حماس کے کارکنوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے- عباس ملیشیا نے گزشتہ 2 روز میں حماس کے تین کارکنوں کو گرفتار کرلیا جن میں یونیورسٹی کے ایک لیکچرر اور رفاہی ادارے کے ایک ڈائریکٹر بھی شامل ہیں – گرفتار کئے جانے والے تینوں افراد اسرائیلی قید کا ٹ چکے ہیں – دوسری جانب مغربی کنارے میں سلام فیاض حکومت کا ملازمین کو سیاسی انتقام کا نشانہ بنانے کا سلسلہ جاری ہے- حماس سے تعلق کی بناء پر نابلس میں اسلامک اسکول فارگرلز کی ڈائریکٹر اور اسلامک اسکول فار بوائز کے ڈائریکٹر کو ملازمتوں سے برطرف کر دیا گیا-