• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
پیر 22 دسمبر 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home خاص خبریں

قاہرہ: غزہ میں جنگ بندی مستحکم کرنے کے لیے امریکہ کے ساتھ تعاون جاری

مصر نے اعلان کیا ہے کہ وہ غزہ میں جاری جنگ بندی کو مستحکم بنانے کے لیے امریکہ کے ساتھ تعاون جاری رکھے ہوئے ہے۔

بدھ 03-12-2025
in خاص خبریں, صیہونیزم, عالمی خبریں, غزہ
0
قاہرہ: غزہ میں جنگ بندی مستحکم کرنے کے لیے امریکہ کے ساتھ تعاون جاری
0
SHARES
4
VIEWS

روزنامہ قدس ـ آنلائن خبر رساں ادارہ

مصر کے وزیر خارجہ بدر عبد العاطی نے اس بات پر زور دیا ہے کہ قاہرہ امریکہ کے ساتھ مسلسل رابطے میں ہے تاکہ غزہ کے لیے ایک تعمیری کانفرنس کا انعقاد کیا جا سکے۔ انہوں نے زور دیا کہ اس کانفرنس سے پہلے غزہ میں جنگ بندی کو مضبوط بنیاد پر قائم کرنا ضروری ہے۔

عبد العاطی نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ دونوں فریقین تعمیری کانفرنس کی مشترکہ صدارت کے قیام پر تبادلہ خیال کر رہے ہیں اور اس کے انعقاد کی تاریخ کے تعین کے لیے بھی مربوط کارروائیاں جاری ہیں۔

وزیر خارجہ نے مزید کہاکہ "ہم امید کرتے ہیں کہ جلد از جلد اس کانفرنس کے انعقاد کے لیے مناسب وقت طے پا جائے گا۔”

عبد العاطی نے ایک بار پھر غزہ میں جنگ بندی کے معاہدے کو مستحکم کرنے کی ضرورت پر زور دیا اور ساتھ ہی مصر کی طرف سے غزہ کے تقسیم کی کسی بھی کوشش کی مکمل طور پر تردید کی۔

انہوں نے بتایا کہ مصر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی غزہ کے حوالے سے منصوبے کے پہلے مرحلے کو مکمل کرنے کے قریب ہے، اور ساتھ ہی یہ بھی واضح کیا کہ دوسرے مرحلے کے آغاز کی اہمیت کو نظر انداز نہیں کیا جا سکتا۔

وزیر خارجہ نے غزہ میں مزید انسانی امداد فراہم کرنے کی ضرورت پر بھی زور دیا، تاکہ یہ امداد بڑی مقدار میں اور قابض اسرائیل کی کسی قسم کی پابندی کے بغیر پہنچائی جائے، اور کہا کہ یہ انسانی ضروریات کی فوری تکمیل غزہ کے عوام کے لیے سب سے بڑی ترجیح ہے۔

Tags: Free PalestineGaza under attackHuman rights violationIsraeli aggressionWar crimes in Gazaاسرائیلی قبضہعالمی یکجہتیغزہ میں نسل کشیفلسطینی مزاحمتمسجد اقصیٰ
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.