• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
منگل 23 دسمبر 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home خاص خبریں

غزہ: التفاح محلے میں اسرائیلی فائرنگ سے خاتون شہید

غزہ کے التفاح محلے میں قابض اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے ایک فلسطینی خاتون شہید ہو گئی۔

منگل 02-12-2025
in خاص خبریں, صیہونیزم, غزہ
0
غزہ: التفاح محلے میں اسرائیلی فائرنگ سے خاتون شہید
0
SHARES
3
VIEWS

غزہ ۔ روزنامہ قدس ـ آنلائن خبر رساں ادارہ

قابض اسرائیل کی جانب سے حماس اور قابض اسرائیل کے درمیان دس اکتوبر 2023ء سے اعلان کردہ جنگ بندی کی کھلی خلاف ورزیاں بدستور جاری ہیں۔ جنگ بندی کے باوجود قابض فوج غزہ بھر میں بمباری، فائرنگ اور عام شہریوں کے گھروں کو نشانہ بنانا جاری رکھے ہوئے ہے۔

ہمارے نامہ نگار کے مطابق قابض اسرائیل کے زیر استعمال کواڈ کاپٹر طرز کی ایک مسلح ڈرون نے محاصرہ زدہ شمال مشرقی غزہ کے علاقے التفاح میں شارع یا فا کے اطراف موجود شہریوں پر فائر کھول دیا جس کے نتیجے میں ایک فلسطینی خاتون زخمی ہو گئی۔

عین اسی وقت قابض اسرائیل کی گولہ باری نے بھی التفاح محلے کے مشرقی حصے کو نشانہ بنایا اور خوف وہراس میں مزید اضافہ کیا۔

یہ خلاف ورزیاں اس جارحانہ اور سفاک حملے کی کڑی ہیں جو قابض اسرائیل نے سنہ 2023ء کے سات اکتوبر کو شروع کیا تھا۔ اس دوران قابض فورسز نے غزہ کے باسیوں پر اندوہناک قتل و غارت، وحشیانہ بھوک مسلط کرنے اور زبردستی بے دخلی جیسے سنگین جرائم ڈھائے۔ قابض اسرائیل نے عالمی برادری کی اپیلوں کو یکسر نظر انداز کیا اور بین الاقوامی عدالتِ انصاف کے ان احکامات کی بھی پروا نہ کی جن میں غزہ پر جاری نسل کشی روکنے کا مطالبہ کیا گیا تھا۔

اس ہولناک جنگ میں اب تک دو لاکھ 38 ہزار سے زائد شہادتیں اور زخمی ہونے کے واقعات رپورٹ ہو چکے ہیں جن میں اکثریت معصوم بچوں اور خواتین کی ہے۔ اس کے علاوہ نو ہزار سے زیادہ افراد تاحال لاپتا ہیں جن کا کوئی سراغ نہیں مل سکا۔

قابض اسرائیل کی طاقت کے وحشیانہ استعمال نے لاکھوں فلسطینیوں کو دربدر کر دیا ہے۔ شدید بھوک نے درجنوں شہریوں کی جان لی جن میں معصوم بچے بھی شامل ہیں۔ غزہ کے رہائشی علاقوں، عمارتوں اور بنیادی ڈھانچے کا بیشتر حصہ کھنڈر میں تبدیل ہو چکا ہے اور زندگی کی بنیادی سہولیات انتہائی حد تک تباہ ہو چکی ہیں۔

Tags: Free PalestineGaza under attackHuman rights violationIsraeli aggressionWar crimes in Gazaاسرائیلی قبضہعالمی یکجہتیغزہ میں نسل کشیفلسطینی مزاحمتمسجد اقصیٰ
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.