• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
پیر 1 دسمبر 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home خاص خبریں

یہودی آبادکاروں کی جارحیت، فلسطینی دیہات پانی سے محروم

یہودی آبادکاروں نے مغربی کنارے میں فلسطینی دیہات کے پانی کے ذخائر پر حملہ کیا، جس کے نتیجے میں کئی دیہات کی سپلائی منقطع ہو گئی۔

پیر 01-12-2025
in خاص خبریں, صیہونیزم, فلسطین
0
یہودی آبادکاروں کی جارحیت، فلسطینی دیہات پانی سے محروم
0
SHARES
2
VIEWS

روزنامہ قدس ـ آنلائن خبر رساں ادارہ

اتوار کی شام مشرقی رام اللہ میں صیہونی آبادکاروں کی جانب سے پانی کے ایک مرکزی کنویں پر سنگین حملے کے باعث متعدد فلسطینی دیہاتوں کی پانی کی ترسیل مکمل طور پر رک گئی ہے۔ مغربی کنارے کے مختلف علاقوں میں آبادکاری کے بڑھتے ہوئے حملوں نے مقامی آبادی کی زندگی اجیرن بنا دی ہے۔

مقبوضہ بیت المقدس کی واٹر اتھارٹی جو رام اللہ کے علاقوں کو پانی فراہم کرتی ہے نے بتایا کہ ایک گروہ نے عین سامیہ کے مقام پر واقع کنواں نمبر 6 پر حملہ کیا جو کفر مالک کے مشرق میں واقع ہے۔ اس حملے کے نتیجے میں پانی کی پمپنگ مکمل طور پر بند ہو گئی۔

اتھارٹی نے خبردار کیا کہ اس کنویں کی ناکارہ کر دیے جانے کی وجہ سے رام اللہ کے مشرق میں رہنے والی پوری آبادی کا بنیادی ماخذ پانی خطرے میں پڑ گیا ہے۔ بیان میں واضح کیا گیا کہ پانی کی فراہمی میں تعطل براہ راست اس جارحانہ حملے کا نتیجہ ہے اور ہنگامی بنیادوں پر پمپنگ بحال کرنے کی کوششیں جاری ہیں۔

سات اکتوبر سنہ 2023 ءسے اب تک قابض اسرائیل نے امریکہ اور یورپی طاقتوں کی پشت پناہی میں غزہ کی پٹی میں خوفناک نسل کشی برپا کر رکھی ہے جس میں قتل، بھوک، تباہی، جبری بے دخلی اور گرفتاریوں کا سلسلہ مسلسل جاری ہے۔ قابض قوت نے عالمی اپیلوں اور بین الاقوامی عدالت انصاف کے جنگ بندی کے احکامات کو یکسر نظر انداز کر دیا ہے۔

اس وحشیانہ مہم میں اب تک دو لاکھ انتالیس ہزار سے زائد فلسطینی شہید یا زخمی ہو چکے ہیں جن میں اکثریت بچوں اور خواتین کی ہے۔ گیارہ ہزار سے زائد افراد تاحال لاپتہ ہیں۔ لاکھوں فلسطینی گھروں سے بے دخل ہو کر در بدر کی ٹھوکریں کھا رہے ہیں اور غزہ کو لپیٹ میں لینے والی قحط کی لہر نے بے شمار جانیں نگل لی ہیں جن میں زیادہ تعداد بچوں کی ہے۔ غزہ کے بیشتر شہر ملبے کے ڈھیر میں تبدیل ہو چکے ہیں اور بقا کی جنگ ہر روز مزید سنگین ہوتی جا رہی ہے۔

Tags: Free PalestineGaza under attackHuman rights violationIsraeli aggressionWar crimes in Gazaاسرائیلی قبضہعالمی یکجہتیغزہ میں نسل کشیفلسطینی مزاحمتمسجد اقصیٰ
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.