• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
منگل 23 دسمبر 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home خاص خبریں

قابض اسرائیل نے فلسطینیوں قیدیوں کی حراست میں نئی توسیع کر دی

قابض اسرائیل نے 35 فلسطینی اسیران کی انتظامی حراست کی مدت میں نئی توسیع کر دی ہے۔

پیر 01-12-2025
in خاص خبریں, صیہونیزم, غزہ
0
قابض اسرائیل نے فلسطینیوں قیدیوں کی حراست میں نئی توسیع کر دی
0
SHARES
14
VIEWS

روزنامہ قدس ـ آنلائن خبر رساں ادارہ

قابض اسرائیلی جیل انتظامیہ نے مغربی کنارے کے مختلف علاقوں سے تعلق رکھنے والے 35 فلسطینی اسیران کی انتظامی حراست کے نئے احکامات جاری کر دیے جن کی مدت کئی ماہ تک بڑھا دی گئی ہے۔

محکمہ امور اسیران اور کلب برائے اسیران نے مرکزاطلاعات فلسطین کو موصول ہونے والے اپنے مشترکہ بیان میں ان فلسطینی اسیران کی فہرست جاری کی جن پر انتظامی حراست کے نئے یا توسیعی احکامات لاگو کیے گئے ہیں۔

انتظامی حراست ایک ایسا غیر انسانی اور غیر قانونی حربہ ہے جس میں بغیر الزام، بغیر مقدمہ اور بغیر کسی شواہد تک رسائی کے اسیر کو مہینوں بلکہ برسوں تک پابندِ سلاسل رکھا جاتا ہے۔ یہ طرزِ عمل بین الاقوامی انسانی قانون کی کھلی خلاف ورزی ہے اور قابض اسرائیل وہ واحد ریاست ہے جو اسے منظم پالیسی کے طور پر مسلسل نافذ کر رہی ہے۔

قابض اسرائیل ان غیر قانونی احکامات کو نام نہاد خفیہ فائلوں کا بہانہ بنا کر درست ثابت کرنے کی کوشش کرتا ہے، جنہیں نہ اسیر دیکھ سکتا ہے نہ وکیل۔ نتیجتاً فلسطینی اسیر بغیر کسی وجہ یا مدت کے علم کے طویل اذیت ناک ناانصافی کا شکار رہتا ہے۔

اعدادوشمار کے مطابق نومبر کے آغاز تک قابض اسرائیل کی جیلوں میں فلسطینی اسیران کی تعداد 9250 سے تجاوز کر چکی ہے جن میں سے 3368 اسیر انتظامی حراست کی سفاکانہ پالیسی کے تحت بند ہیں۔

ذیل میں ان 35 فلسطینی اسیران کے نام درج ہیں جن کی انتظامی حراست کے احکامات آج جاری کیے گئے یا توسیع کیے گئے:

  1. لیث اسامہ علی الکیشی – البیرہ – 4 ماہ

  2. ابراہیم ولید ابراہیم تعامره – تقوع – 6 ماہ

  3. کریم نائل محمود یعقوب – 4 ماہ

  4. حازم فتحی محمد قرعاوی – نور الشمس – 6 ماہ

  5. احمد عبد الرحیم مصطفی حمدان – قلقیلیہ – 6 ماہ

  6. باسم راغب عبد الرحمن السعدی – جنین کیمپ – 4 ماہ

  7. شریف عدنان شریف سعدی – سلہ الحارثیہ – 4 ماہ

  8. احمد عبد اللطیف فیاض زیود – سلہ الحارثیہ – 6 ماہ

  9. جہاد احمد روحی عکہ – العمور – 6 ماہ

  10. احمد مازن عبد اللہ جزاوی – طولکرم – 6 ماہ

  11. قصی محمد طلال ابو عیشہ – الخلیل – 4 ماہ

  12. امیر نضال عبد الجبار بنی سعیدان – 5 ماہ 15 دن

  13. حکمۃ محمود احمد جناجرہ – 6 ماہ

  14. یزن رائد احمد محمد – میثلون – 4 ماہ

  15. سعید محمود سعید رضوان – قلقیلیہ – 6 ماہ

  16. باسل نمر راتب نمر – قلندیہ کیمپ – 6 ماہ

  17. محمد حسن محمود ابو شرخ – الظاہریہ – 6 ماہ

  18. احمد فواد احمد ابو رجب – روجیب – 4 ماہ

  19. حافظ سبع فائز بعارہ – نابلس – 4 ماہ

  20. عاصم مصطفی علی احمد علی – نابلس – 4 ماہ

  21. محمد احمد یاسین زکارنہ – قباطیہ – 4 ماہ

  22. ابراہیم محمد احمد عساکرہ – رفیدیہ – 4 ماہ

  23. انس ناصر احمد زید – قلقیلیہ – 4 ماہ

  24. محمد ضیاء داوود رجبی – حوسان – 6 ماہ

  25. عمر کامل عزت جعبرہ – یامون – 4 ماہ

  26. ہمام صادق رشید طباخی – الخلیل – 6 ماہ

  27. مؤید رائد فائز القاق – کفل حارث – 4 ماہ

  28. مراد انور صادق طباخی – الخلیل – 4 ماہ

  29. رأفت جمیل عبد الرحمن ناصیف – طولکرم – 3 ماہ

  30. محمد جمال موسیٰ شاویش – 6 ماہ

  31. خالد صالح حسین ابو زینہ – جنین – 4 ماہ

  32. باسل عصام عبد اللطیف عید – طولکرم – 4 ماہ

  33. کفاح محمد صبری السقا – بیت لحم – 4 ماہ

  34. حمزہ خیر علی حمیدہ – المزرعہ الشرقیہ – 4 ماہ

  35. زین ہاشم حسن زین الدین – نابلس – 4 ماہ

یہ فہرست اس حقیقت کا بین ثبوت ہے کہ قابض اسرائیل فلسطینی قوم کو جھکانے کے لیے قید و تشدد کا ہر حربہ استعمال کر رہا ہے، مگر اہلِ فلسطین کی ارادوں کی دیوار کبھی نہیں گرا سکتا۔

Tags: Free PalestineGaza under attackHuman rights violationIsraeli aggressionWar crimes in Gazaاسرائیلی قبضہعالمی یکجہتیغزہ میں نسل کشیفلسطینی مزاحمتمسجد اقصیٰ
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.