• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 28 نومبر 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home خاص خبریں

دو برسوں کے دوران 600 فلسطینی خواتین پابند سلاسل

دو سالہ اسرائیلی یلغار کے دوران 600 سے زائد فلسطینی خواتین کو گرفتار کیا گیا۔

جمعہ 28-11-2025
in خاص خبریں, صیہونیزم
0
دو برسوں کے دوران 600 فلسطینی خواتین پابند سلاسل
0
SHARES
0
VIEWS

غزہ۔روزنامہ قدس ـ آنلائن خبر رساں ادارہ

فلسطین انفارمیشن سینٹر ’’معطی‘‘ نے اپنی تازہ دستاویز میں انکشاف کیا ہے کہ قابض اسرائیلی فوج نے غزہ کی پٹی میں جاری نسل کشی کی جنگ کے آغاز سے اب تک 600 سے زائد فلسطینی خواتین اور لڑکیوں کو گرفتار کیا ہے۔ یہ ہولناک تعداد فلسطینی شہروں اور بستیوں میں خواتین کو براہِ راست نشانہ بنانے کے غیر معمولی اضافے کو ظاہر کرتی ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ان گرفتاریوں میں رات کے اندھیرے میں چھاپے، گھروں پر یلغار اور متعدد خواتین کو مختلف تفتیشی مراکز میں منتقل کرنا شامل ہے۔ مرکز کے مطابق چالیس سے زائد اسیر خواتین پر وہ الزامات عائد کیے گئے ہیں جنہیں قابض اسرائیل ’’سوشل میڈیا پر اشتعال انگیزی‘‘ قرار دیتا ہے حالانکہ مرکز کا کہنا ہے کہ ان میں سے کئی پوسٹس محض ذاتی نوعیت کی تھیں۔

’’معطی‘‘ نے یہ بھی واضح کیا کہ اب تک 48 فلسطینی خواتین صیہونی جیلوں میں قید ہیں جن میں یونیورسٹی کی طالبات، مائیں اور سماجی خدمات کے میدان میں سرگرم کارکن شامل ہیں۔

رپورٹ میں اسیر خواتین کے اہل خانہ اور ان کے وکلاء کی جانب سے مسلسل شکایات بھی درج کی گئی ہیں جن میں سخت طرزِ حراست اور بنیادی طبی سہولیات کی سنگین کمی کی نشاندہی کی گئی ہے۔

مزید برآں بارہ خواتین کو ظالمانہ انتظامی حراست میں منتقل کیا گیا ہے جو ایک ایسا جابرانہ طریقہ کار ہے جس کے تحت بغیر کسی الزام یا مقدمے کے غیر معینہ مدت تک قید رکھا جا سکتا ہے۔

’’معطی‘‘ کے نزدیک اس قسم کی گرفتاری فلسطینی خواتین کے خلاف قابض اسرائیل کے ان اوزاروں میں شامل ہے جنہیں وہ ان پر دباؤ بڑھانے کے لیے استعمال کرتا ہے۔

مرکز کا کہنا ہے کہ فلسطینی خواتین کو گرفتاریوں کا نشانہ بنانا اصل میں فلسطینی سماجی ڈھانچے کو کمزور کرنے کی ایک گھناؤنی کوشش ہے کیونکہ خواتین خاندانوں کی نگہداشت اور معاشرے کے سہارے کے لیے بنیادی کردار ادا کرتی ہیں اور جب انہیں گرفتار کیا جاتا ہے تو اس کا صدمہ اور اثر کئی گنا بڑھ جاتا ہے۔

Tags: Free PalestineGaza under attackHuman rights violationIsraeli aggressionWar crimes in Gazaاسرائیلی قبضہعالمی یکجہتیغزہ میں نسل کشیفلسطینی مزاحمتمسجد اقصیٰ
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.