• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
بدھ 26 نومبر 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home خاص خبریں

کرفیو کے بعد قابض فوج کی طوباس اور طمون میں چھاپہ مار کارروائیاں

انسانی حقوق تنظیمیں کارروائی کی شدید مذمت کر رہی ہیں۔

بدھ 26-11-2025
in خاص خبریں, صیہونیزم, فلسطین
0
کرفیو کے بعد قابض فوج کی طوباس اور طمون میں چھاپہ مار کارروائیاں
0
SHARES
1
VIEWS

غزہ ۔روزنامہ قدس ـ آنلائن خبر رساں ادارہ

بدھ کے روز قابض اسرائیلی فوج نے غرب اردن کے شمالی شہر شہر طوباس اور اس کے جنوب میں واقع طمون شہر پر فوجی بُلڈوزروں کے ہمراہ یلغار کر دی اور پورے علاقے میں مکمل فوجی محاصرہ مسلط کرتے ہوئے شہر پر بڑے پیمانے کے حملے کا آغاز کیا۔

قابض فورسز نے بھاری فوجی کمک اور بُلڈوزروں کو شہر اور قصبے میں داخل کر دیا جبکہ فضا میں قابض اسرائیل کے اپاچی ہیلی کاپٹر مسلسل منڈلاتے رہے۔ اس دوران صہیونی فوجیوں نے متعدد گھروں پر دھاوا بول کر سامان کی توڑ پھوڑ اور لوٹ مار کی۔

قابض فوج کے بُلڈوزروں نے طوباس، عقبہ اور طمون میں مرکزی اور ذیلی سڑکوں کو مٹی کے ریتلے بند باندھ کر بند کرنا شروع کر دیا جس سے شہر کی آمدورفت مکمل طور پر مفلوج ہو گئی۔

ایک اور پیش رفت میں اپاچی ہیلی کاپٹروں نے وقفے وقفے سے فائرنگ کی۔ تاحال کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔ قابض اسرائیل کی اس فوجی جارحیت کے نتیجے میں طوباس کے سرکاری سکول اور نرسریاں بند کرنا پڑیں۔

بدھ کی صبح قابض فوج نے اعلان کیا کہ اس نے شمالی مقبوضہ غرب اردن میں ایک وسیع فوجی آپریشن شروع کر دیا ہے۔

طوباس کے گورنر احمد الاسعد نے بتایا کہ انہیں آگاہ کیا گیا ہے کہ یہ فوجی کارروائی کئی روز تک جاری رہے گی۔ انہوں نے کہا کہ قابض فوج نے مٹی کے اونچے بند قائم کیے ہیں اور صبح چار بجے سے غیر معینہ مدت تک کرفیو نافذ کر دیا ہے۔

گورنر نے کہا کہ آپریشن کا ظاہر کیا جانے والا مقصد چند فلسطینیوں کا تعاقب ہے مگر حقیقت یہ ہے کہ گورنری میں کوئی مطلوب شخص موجود نہیں۔ انہوں نے اس کارروائی کو قابض اسرائیل کی جانب سے ایک نئی جارحیت قرار دیا۔

یہ سارا جارحانہ سلسلہ اس پس منظر میں جاری ہے کہ مقبوضہ غرب اردن میں گذشتہ دو برس سے قابض اسرائیل کی سفاکیت مسلسل بڑھتی جا رہی ہے ۔

ان بڑھتی ہوئی جارحیتوں کے نتیجے میں اب تک ایک ہزار اسی سے زائد فلسطینی شہید ہو چکے ہیں اور گیارہ ہزار کے قریب زخمی ہوئے ہیں۔ اس کے علاوہ قابض فورسز بیس ہزار پانچ سو سے زیادہ فلسطینیوں کو گرفتار کر چکی ہیں۔ یہ اعداد و شمار فلسطینی سرکاری ذرائع کے مطابق ہیں۔

Tags: Free PalestineGaza under attackHuman rights violationIsraeli aggressionWar crimes in Gazaاسرائیلی قبضہعالمی یکجہتیغزہ میں نسل کشیفلسطینی مزاحمتمسجد اقصیٰ
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.