• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
بدھ 26 نومبر 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home خاص خبریں

غزہ میں صحافیوں کی پابندی، بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی

قابض اسرائیل نے غزہ میں صحافیوں کے داخلے پر پابندی عائد کر دی، جسے بین الاقوامی قوانین کی سنگین خلاف ورزی قرار دیا گیا۔

بدھ 26-11-2025
in خاص خبریں, صیہونیزم, غزہ
0
غزہ میں صحافیوں کی پابندی، بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی
0
SHARES
1
VIEWS

غزہ ۔ روزنامہ قدس ـ آنلائن خبر رساں ادارہ

صحافیوں کے تحفظ کے فلسطینی مرکز نے شدید تشویش کا اظہار کیا ہے کہ قابض اسرائیل کی سپریم کورٹ نے اس درخواست پر جواب داخل کرنے کے لیے قابض حکومت کو ایک اور مہلت دے دی ہے جس میں صحافیوں کو غزہ کی پٹی میں آزادانہ اور خود مختار طور پر داخلے کی اجازت دینے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔

مرکز نے جاری اپنے بیان میں کہا کہ ستمبر سنہ 2024ء میں درخواست دائر ہونے کے بعد سے بار بار کی یہ تاخیر بین الاقوامی قانون کی سنگین توہین اور صحافت کی آزادی کی صریح پامالی ہے۔ مرکز نے واضح کیا کہ غزہ میں تباہ حال انسانی اور بنیادی حقوق کےحالات کی آزادانہ کوریج کا حق کوئی رعایت نہیں بلکہ ایک ناگزیر ضرورت ہے جسے نظر انداز کرنا جرم کے مترادف ہے۔

بیان میں بتایا گیا کہ فلسطینی اور غیر ملکی صحافی کئی برسوں سے غزہ تک رسائی کے سخت ترین پابندیوں کا سامنا کر رہے ہیں۔ ان پابندیوں میں آزادانہ اور غیر جانبدارانہ کوریج پر تقریباً مکمل پابندی شامل ہے جس کے باعث عالمی برادری تک زمینی حقائق پہنچنے کا بنیادی حق سلب ہو چکا ہے۔

مرکز نے زور دے کر کہا کہ میڈیا تک رسائی روکنا بین الاقوامی معاہدات کی براہِ راست خلاف ورزی ہے جو اظہار رائے اور آزادی صحافت کی ضمانت دیتے ہیں۔ مرکز نے خبردار کیا کہ قابض اسرائیل کی حکومت کا بار بار جواب مؤخر کرنا عدالتی عمل کی ساکھ کو مجروح کر رہا ہے اور درخواست کو محض ایک رسمی کارروائی بنا کر اس کی اصل روح کو بے اثر کر رہا ہے۔

مرکز نے امید ظاہر کی کہ چار دسمبر سنہ 2025ء کو حتمی مہلت ثابت ہوگی۔ بیان میں مطالبہ کیا گیا کہ سپریم کورٹ اور قابض حکومت بین الاقوامی قوانین کی پاسداری کریں، صحافیوں کو غزہ کے اندر اپنے پیشہ وارانہ فرائض آزادانہ طور پر ادا کرنے دیں اور فلسطینی و عالمی عوام کو سچ تک رسائی کا ان کا بنیادی حق واپس کریں۔

Tags: Free PalestineGaza under attackHuman rights violationIsraeli aggressionWar crimes in Gazaاسرائیلی قبضہعالمی یکجہتیغزہ میں نسل کشیفلسطینی مزاحمتمسجد اقصیٰ
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.