• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
بدھ 26 نومبر 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home خاص خبریں

غزہ میں سیز فائر کے باوجود اسرائیلی خلاف ورزیاں جاری

غزہ میں سیز فائر کے دوران قابض اسرائیل کی سینکڑوں خلاف ورزیاں رپورٹ ہوئیں۔

بدھ 26-11-2025
in خاص خبریں, صیہونیزم, غزہ
0
غزہ میں سیز فائر کے باوجود اسرائیلی خلاف ورزیاں جاری
0
SHARES
1
VIEWS

غزہ ۔روزنامہ قدس ـ آنلائن خبر رساں ادارہ

ایک امریکی یہودی تنظیم نے بتایا ہے کہ غزہ کی پٹی میں اعلان کردہ جنگ بندی کے آغاز سے اب تک قابض اسرائیل کی جانب سے کم از کم پانچ سو خلاف ورزیاں ریکارڈ کی جا چکی ہیں۔

یہودی وائس نامی تنظیم نے بتایا کہ چوالیس دن کی اس جنگ بندی کے دوران قابض اسرائیل کی جانب سے پانچ سو سے زائد سنگین خلاف ورزیاں کی گئیں۔ تنظیم نے واضح کیا کہ وہ سفاکانہ اقدامات جنہیں اس نے نسل کشی کے جرائم سے تعبیر کیا ہے نو اکتوبر سنہ 2025 سے نافذ ہونے کے باوجود مسلسل جاری ہیں۔

تنظیم کے مطابق غزہ کے مختلف علاقوں میں روزانہ بمباری، شہریوں پر براہِ راست حملے اور گھروں و شہری تنصیبات کی تباہی کی کارروائیاں درج ہو رہی ہیں۔

گذشتہ ہفتے غزہ کے سرکاری میڈیا دفتر نے اعلان کیا تھا کہ قابض اسرائیل نے جنگ بندی کے آغاز سے لے کر اب تک چار سو ستانوے خلاف ورزیاں کی ہیں جن کے نتیجے میں تین سو بیالیس بے گناہ شہری شہید ہوئے جن میں اکثریت بچوں، خواتین اور بزرگوں کی تھی۔ ان خلاف ورزیوں میں آٹھ سو پچھتر شہری زخمی بھی ہوئے جن میں سے متعدد کی حالت نازک رہی۔ اسی دوران پینتیس شہریوں کو قابض اسرائیل کی زمینی یلغار اور مسلسل گھس پیت کے دوران گرفتار بھی کر لیا گیا۔

انسانی حقوق کے ماہرین کے مطابق یہ تمام اعداد و شمار اس تلخ حقیقت کی نشاندہی کرتے ہیں کہ قابض اسرائیل کے جانب سے جنگ بندی کے لیے کیے گئے اعلان اور زمینی صورتحال کے درمیان گہری خلیج موجود ہے اور عملی میدان میں جارحیت مسلسل جاری ہے۔

Tags: Free PalestineGaza under attackHuman rights violationIsraeli aggressionWar crimes in Gazaاسرائیلی قبضہعالمی یکجہتیغزہ میں نسل کشیفلسطینی مزاحمتمسجد اقصیٰ
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.