• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
بدھ 26 نومبر 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home حماس

جنگ بندی خطرے میں، اسرائیلی خلاف ورزیاں جاری

حماس کے ترجمان نے کہا کہ قابض اسرائیل کی خلاف ورزیاں جنگ بندی کے عمل کو خطرے میں ڈال رہی ہیں۔

پیر 24-11-2025
in حماس, خاص خبریں, صیہونیزم
0
جنگ بندی خطرے میں، اسرائیلی خلاف ورزیاں جاری
0
SHARES
24
VIEWS

غزہ ۔ روزنامہ قدس ـ آنلائن خبر رساں ادارہ

اسلامی تحریک مزاحمت "حماس” کے ترجمان حازم قاسم نے واضح کیا ہےکہ اگر جنگ بندی کے کسی بھی معاہدے کے تحت بین الاقوامی افواج کو غزہ کے محاصرے زدہ علاقے میں داخل کرنے کی تجویز پیش کی جاتی ہے تو ان افواج کا بنیادی فریضہ یہ ہونا چاہیے کہ وہ نہتے فلسطینی شہریوں کو قابض اسرائیلی فوج کی مسلسل جارحیت اور حملوں سے محفوظ رکھیں۔

حازم قاسم نے ذرائع ابلاغ سے گفتگو میں کہا کہ حماس کے وفد کی قاہرہ میں موجودگی اس بات کی کھلی دلیل ہے کہ تحریک جنگ بندی کے معاہدے کے دوسرے مرحلے پر سنجیدگی سے آگے بڑھنے کے لیے ثالثوں سے مکمل تعاون کر رہی ہے۔ انہوں نے توجہ دلائی کہ اس مرحلے کی راہیں پیچیدہ ہیں مگر حماس اپنے حصے کا کام مکمل کر چکی ہے جبکہ قابض اسرائیل بدستور معاہدے کی خلاف ورزیوں اور بنیادی حقوق کی پامالیوں میں مصروف ہے۔

انہوں نے کہا کہ قابض اسرائیلی مظالم جنگ بندی کے معاہدے کو کمزور کر سکتے ہیں اور اس کے انہدام کا خطرہ بڑھ رہا ہے۔ یہ پیغام حماس نے قاہرہ مذاکرات کے دوران ثالثوں تک بہت وضاحت کے ساتھ پہنچا دیا ہے۔

حازم قاسم نے نشاندہی کی کہ قابض اسرائیلی فوج روزانہ کی بنیاد پر غزہ کے اندر نام نہاد یلو لائن کو آگے بڑھا رہی ہے جو سست رفتار جارحیت کی پالیسی کا حصہ ہے۔ انہوں نے خبردار کیا کہ یہ طرز عمل معاہدے کی بنیادوں کو چھیڑ رہا ہے اور زمینی حالات میں کشیدگی بڑھا رہا ہے۔

اسی ضمن میں حازم قاسم نے بیروت کی جنوبی نواحی بستی پر قابض اسرائیل کے حملے کو عرب امت پر ایک نئی جارحیت قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ انتہائی خطرناک جارحیت ہے جو خطے میں مزید بے چینی اور تناؤ کو ہوا دے سکتی ہے۔

Tags: Free PalestineGaza under attackHuman rights violationIsraeli aggressionWar crimes in Gazaاسرائیلی قبضہعالمی یکجہتیغزہ میں نسل کشیفلسطینی مزاحمتمسجد اقصیٰ
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.