• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعرات 13 نومبر 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home خاص خبریں

امریکی ارکانِ کانگریس کا اسرائیلی آبادکاروں کے خلاف قانون سازی پر زور

اراکینِ کانگریس نے بائیڈن انتظامیہ پر زور دیا کہ وہ فلسطینیوں پر آبادکاروں کے بڑھتے حملوں کو روکنے کے لیے عملی اقدامات کرے۔

جمعرات 13-11-2025
in خاص خبریں, عالمی خبریں
0
امریکی ارکانِ کانگریس کا اسرائیلی آبادکاروں کے خلاف قانون سازی پر زور
0
SHARES
0
VIEWS

نیویارک ۔ روزنامہ قدس ـ آنلائن خبر رساں ادارہ

امریکہ کی کانگریس کے 100 ڈیموکریٹ ارکان نے ایوانِ نمائندگان کی خارجہ امور کمیٹی کے چیئرمین مائیکل میکول سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ مغربی کنارے میں صہیونی آبادکاروں کے بڑھتے ہوئے تشدد کو روکنے اور اس کے ذمہ داروں کا محاسبہ کرنے کے لیے ایک قانون پیش کریں۔

ان اراکین نے چیئرمین کمیٹی کو بھیجے گئے اپنے مشترکہ خط میں کہا کہ مغربی کنارے میں سرگرم انتہا پسند آبادکار تنظیمیں مسلسل دہشت گردی میں مصروف ہیں اور انہیں کوئی روکنے والا نہیں۔ ڈیموکریٹ اراکین نے واضح کیا کہ مغربی کنارے میں تشدد کا خاتمہ علاقائی استحکام کے لیے ناگزیر قدم ہے۔

عبرانی اخبار ’ہارٹز‘ کے مطابق مغربی کنارے میں رواں سال کے آغاز سے اکتوبر تک قابض صہیونی آبادکاروں نے فلسطینی شہریوں کے خلاف کم از کم 704 حملے کیے۔

یہ حملے اس وسیع صہیونی جارحیت کا حصہ ہیں جو قابض اسرائیلی فوج اور آبادکاروں نے مغربی کنارے میں اس وقت سے شروع کر رکھی ہے جب سے تل ابیب نے امریکہ کی پشت پناہی میں غزہ کی پٹی میں نسل کش جنگ کا آغاز کیا تھا، جو 8 اکتوبر سنہ2023ء کو شروع ہوئی۔

ان حملوں کے نتیجے میں مغربی کنارے میں اب تک کم از کم 1069 فلسطینی شہید ہو چکے ہیں جبکہ تقریباً 10 ہزار 700 زخمی ہوئے اور 20 ہزار 500 سے زائد شہریوں کو گرفتار کیا جا چکا ہے۔

قابض اسرائیل کی جانب سے 7 اکتوبر سنہ2023ء کو شروع کی گئی اس نسل کش مہم نے دو برسوں میں 69 ہزار سے زائد فلسطینیوں کو شہید کیا ہے جبکہ 1 لاکھ 70 ہزار سے زیادہ زخمی ہوئے ہیں جن میں اکثریت خواتین اور بچوں کی ہے۔

گذشتہ 10 اکتوبر سے تحریکِ مزاحمت حماس اور قابض اسرائیل کے درمیان فائر بندی کا معاہدہ نافذ ہے، مگر قابض فوج اس کی روزانہ خلاف ورزی کر رہی ہے جس کے نتیجے میں درجنوں فلسطینی شہید اور زخمی ہو چکے ہیں۔ اس کے ساتھ ہی قابض حکام نے غذائی اشیاء اور طبی امداد کی فراہمی پر بھی سخت پابندیاں عائد کر رکھی ہیں۔

Tags: Free PalestineGaza under attackHuman rights violationIsraeli aggressionWar crimes in Gazaاسرائیلی قبضہعالمی یکجہتیغزہ میں نسل کشیفلسطینی مزاحمتمسجد اقصیٰ
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.