• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعرات 6 نومبر 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home خاص خبریں

اسرائیلی درندگی جاری، غزہ میں فلسطینی نوجوان شہید

شہادت کا واقعہ سرحدی علاقے میں پیش آیا، مقامی ذرائع کے مطابق اسرائیلی فوج نے بلا اشتعال فائرنگ کی

جمعرات 06-11-2025
in خاص خبریں, صیہونیزم, غزہ
0
اسرائیلی درندگی جاری، غزہ میں فلسطینی نوجوان شہید
0
SHARES
1
VIEWS

غزہ ۔ روزنامہ قدس ـ آنلائن خبر رساں ادارہ

وسطی غزہ کے البریج کیمپ کے مشرقی علاقے میں آج جمعرات کے روز قابض اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے ایک فلسطینی شہری شہید ہو گیا۔ یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب صہیونی افواج کی جانب سے مسلسل بمباری اور عمارتوں کی تباہی کے ذریعے جنگ بندی کی کھلی خلاف ورزی جاری ہے۔

مقامی ذرائع کے مطابق قابض اسرائیلی فوج نے ایک شہری پر اُس وقت گولیاں برسا دیں جب وہ البریج کے مشرق میں ایندھن کے لیے لکڑیاں جمع کر رہا تھا۔ گولیوں کی زد میں آکر وہ موقع پر ہی شہید ہو گیا۔

دوسری جانب قابض اسرائیلی توپ خانے نے خانیونس کے مشرقی علاقوں کو نشانہ بنایا جبکہ فضائیہ نے بھی اسی مقام پر کئی فضائی حملے کیے۔

اس کے ساتھ ہی قابض اسرائیلی افواج نے غزہ شہر کے مشرق میں متعدد شہری مکانات کو دھماکوں سے اُڑا دیا، جس سے کئی خاندان بے گھر ہو گئے۔

قابض اسرائیلی فوج کی جانب سے 10 اکتوبر سے نافذ جنگ بندی کی روزانہ خلاف ورزیاں جاری ہیں، جن کے نتیجے میں اب تک 241 فلسطینی شہری شہید اور 609 زخمی ہو چکے ہیں۔

جبکہ سنہ2023ء کے 7 اکتوبر سے شروع ہونے والے قابض اسرائیل کے جارحانہ حملوں کے نتیجے میں شہداء کی مجموعی تعداد بڑھ کر 68 ہزار 875 ہو چکی ہے، اور زخمیوں کی تعداد 1 لاکھ 70 ہزار 679 تک پہنچ گئی ہے۔

فلسطینی عوام پر یہ مسلسل جارحیت قابض اسرائیلی ریاست کی منظم نسل کشی، اجتماعی سزا اور جنگ بندی کی خلاف ورزیوں کا تسلسل ہے، جس کا مقصد غزہ کے مظلوم عوام کو ان کے حقِ آزادی سے محروم رکھنا ہے۔

Tags: Free PalestineGaza under attackHuman rights violationIsraeli aggressionWar crimes in Gazaاسرائیلی قبضہعالمی یکجہتیغزہ میں نسل کشیفلسطینی مزاحمتمسجد اقصیٰ
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.