اسرائیل کی خان یونس پر شیلنگ، حزب اللہ کا دفاع کا عزم
جنگ بندی کے باوجود قابض اسرائیلی افواج نے غزہ بھر میں وسیع پیمانے پر مسماریاں اور بمباری جاری رکھتے ہوئے مزید تین فلسطینیوں کو شہید کر دیا، جس سے پہلے سے ہی سنگین انسانی بحران مزید بگڑ گیا ہے
جنگ بندی کے باوجود قابض اسرائیلی افواج نے غزہ بھر میں وسیع پیمانے پر مسماریاں اور بمباری جاری رکھتے ہوئے مزید تین فلسطینیوں کو شہید کر دیا، جس سے پہلے سے ہی سنگین انسانی بحران مزید بگڑ گیا ہے۔ دوسری جانب حزب اللہ کے شیخ نعیم قاسم نے امریکہ پر لبنان کی خودمختاری کی خلاف ورزیوں میں اسرائیل کی مدد کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ لبنان کے اصل مالک اس کے عوام ہیں اور اگر حملہ ہوا تو وہ اپنے ملک کے دفاع کے لیے تیار ہیں۔ غزہ کی وزارتِ صحت کے مطابق 7 اکتوبر 2023ء سے اب تک اسرائیلی حملوں میں 68 ہزار 527 فلسطینی شہید اور ایک لاکھ 70 ہزار 395 زخمی ہو چکے ہیں، جن میں اکثریت خواتین اور بچوں کی ہے۔