• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 31 اکتوبر 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home خاص خبریں

ہم آخری سانس تک دفاع اور مزاحمت کریں گے۔ شیخ نعیم قاسم

شیخ نعیم قاسم نے کہا کہ حزب الله نے جنگ کو اپنے کمانڈروں، رہنماؤں اور مجلس شوریٰ کے فیصلوں، نیز اپنے مجاہدین کی قربانیوں و بہادری کے ذریعے چلایا۔

منگل 28-10-2025
in خاص خبریں, غزہ, فلسطین
0
ہم آخری سانس تک دفاع اور مزاحمت کریں گے۔ شیخ نعیم قاسم
0
SHARES
12
VIEWS

اپنے ایک انٹرویو میں شیخ نعیم قاسم کا کہنا تھا کہ اسرائیلی جیلوں سے لبنانی قیدیوں کی رہائی، حکومت کی ذمہ داری ہے۔ حکومت کو اس معاملے کو آگے بڑھانا چاہئے، زیادہ فیصلہ کن انداز اختیار کرنا چاہئے اور زیادہ گرمجوشی سے سرگرم ہونا چاہئے۔

لبنان كی مقاومتی تحریک "حزب الله” كے سیكرٹری جنرل "شیخ نعیم قاسم” نے كہا كہ یہ حکومت کا فیصلہ ہے کہ وہ ملک کے اندر مسلح و غیر مسلح جیسے مسئلے کے ساتھ کیسے نمٹتی ہے، اسرائیل کا اس معاملے سے کوئی تعلق نہیں ہونا چاہئے۔ انہوں نے ان خیالات کا اظہار المنار ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ  حزب الله میں شامل تمام افراد شہادت کی آرزو رکھتے ہیں۔ حزب الله کسی ایک شخص کی تخلیق نہیں ہے، اگر لوگ اپنی ذمے داری پر عمل کرتے ہوئے ہماری مدد کو نہ آتے تو حزب الله اتنی مضبوط نہ ہوتی۔ انہوں نے کہا کہ میں نے کبھی تنہائی محسوس نہیں کی، ہم ہمیشہ جماعت کے بھائیوں و مجلس شوریٰ کے اراکین سے مشورہ کرتے ہیں اور اجتماعی رائے سے فیصلہ کرتے ہیں۔ شیخ نعیم قاسم نے کہا کہ میں نے حالیہ جنگ کے دوران، ایران جانے کو قبول نہیں کیا، کیونکہ میں اسے اپنی اخلاقی اقدار کے خلاف سمجھتا تھا۔

شیخ نعیم قاسم نے کہا کہ حزب الله نے جنگ کو اپنے کمانڈروں، رہنماؤں اور مجلس شوریٰ کے فیصلوں، نیز اپنے مجاہدین کی قربانیوں و بہادری کے ذریعے چلایا۔ جنگ کے دوران سید علی خامنہ ای نے ہر طرح سے ہماری مدد کی۔ اس موقع پر وہ ایک ایک پیشرفت سے آگاہ رہے۔ ہم ایران کے ساتھ رابطے میں ہیں۔ ہم نے اپنی آخری سانس تک دفاع اور مزاحمت کرنے کا فیصلہ کر رکھا ہے۔ اگر دشمن ہمارے ہاتھوں سے ہتھیار چھیننے کی کوشش کرے گا تو اسے چھٹی کا دودھ یاد دلا دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ جو کوئی بھی حزب الله کو سمجھنا چاہتا ہے، وہ پیغمبر اسلام حضرت محمد مصطفیٰ ﷺ کے تجربے اور زندگی کو دیکھے۔ جو لوگ حزب الله اور مزاحمت سے وابستہ ہیں، وہ مضبوط و ثابت قدم ہیں۔ خواہ وہ اس تحریک کے منظم اراکین ہوں یا اس کے حامی۔ حزب الله تمام چیلنجز کا مقابلہ کرتی ہے اور یہ چیلنجز، اس کی مضبوطی و طاقت میں اضافہ کرتے ہیں۔

شیخ نعیم قاسم نے کہا کہ تعمیر نو کی ذمہ داری حکومت پر عائد ہوتی ہے اور حکومت کو اس سلسلے میں ہر ممکن اقدام کرنا چاہئے۔ حزب الله کے سیکرٹری جنرل نے کہا کہ اسرائیلی جیلوں سے لبنانی قیدیوں کی رہائی، حکومت کی ذمہ داری ہے۔ حکومت کو اس معاملے کو آگے بڑھانا چاہئے، زیادہ فیصلہ کن انداز اختیار کرنا چاہئے اور زیادہ گرمجوشی سے سرگرم ہونا چاہئے۔ داخلی مسائل کے پس منظر میں انہوں نے کہا کہ ہم وزیر اعظم سے پُرامید ہیں۔ ہم تنازعہ نہیں بلکہ تعاون چاہتے ہیں، ہم ملک میں اتحاد و یکجہتی کے خواہاں ہیں۔ شیخ نعیم قاسم نے کہا کہ ہم حکومت کے ساتھ ہر ممکنہ تعاون کے لئے تیار ہیں۔ اگر وہ ایک قدم اٹھائیں گے تو ہم دس قدم اٹھائیں گے۔

Tags: #ProtectCiviliansغزہفلسطینی
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.