• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 31 اکتوبر 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home خاص خبریں

قتلِ عام کی نئی سازش، خوراک کے ڈبوں میں چھپے بم غزہ میں بڑی تعداد میں برآمد۔

غزہ میں مزاحمتی فورسز نے غزہ کے شہریوں کو ایک اہم انتباہی پیغام میں متنبہ کیا ہے کہ وہ انتہائی ہوشیاری اور احتیاط سے کام لیں

منگل 28-10-2025
in خاص خبریں, غزہ, فلسطین
0
غزہ میں نسل کشی پر امریکی اور آسٹریلوی عوام قابض اسرائیل کے خلاف
0
SHARES
220
VIEWS

(روزنامہ قدس ـ آنلائن خبر رساں ادارہ)غزہ میں مزاحمتی فورسز نے غزہ کے شہریوں کو ایک اہم انتباہی پیغام میں متنبہ کیا ہے کہ وہ انتہائی ہوشیاری اور احتیاط سے کام لیں، کیونکہ حالیہ دنوں میں ایسے مشتبہ دھاتی ڈبے پائے گئے ہیں جو بظاہر خوراک کے محفوظ ڈبوں جیسے دکھائی دیتے ہیں مگر دراصل ان میں دھماکا خیز مواد یا بارودی جال نصب کیے گئے ہیں جو کھولتے ہی پھٹ سکتے ہیں۔

مزاحمتی فورسز نے ایک بیان میں بتایا کہ ابتدائی شواہد سے پتہ چلتا ہے کہ یہ ڈبے گوشت کے محفوظ ٹن یا دیگر غذائی اجناس کی شکل میں تیار کیے گئے ہیں اور ان کے اوپر لوہے کی چابی لگی ہوتی ہے جس کے ذریعے کھولنے پر فوری دھماکہ ہوسکتا ہے۔ ان بارودی ڈبوں کو نہایت خطرناک قرار دیتے ہوئے کہا گیا کہ یہ غالباً قابض اسرائیل کی باقیات ہیں یا دانستہ طور پر غزہ کے جنگی علاقوں میں بطور جال چھوڑے گئے تاکہ معصوم شہریوں کو نشانہ بنایا جا سکے۔

بیان میں شہریوں کو ہدایت کی گئی کہ کسی بھی مشکوک چیز کے قریب نہ جائیں، اسے ہاتھ نہ لگائیں اور نہ کھولنے کی کوشش کریں۔ ایسے مقامات کی تصویریں لینے یا ان میں چھیڑ چھاڑ کرنے سے بھی سختی سے منع کیا گیا ہے۔

امنِ مزاحمت نے واضح کیا کہ اگر کسی جگہ ایسا مشکوک جسم نظر آئے تو وہاں سے فوراً دور ہو جائیں اور فوری طور پر متعلقہ حکام کو اطلاع دیں تاکہ اسے محفوظ طریقے سے ناکارہ بنایا جا سکے۔

بیان کے اختتام پر مزاحمتی فورسز نے زور دیا کہ احتیاط اور ذمہ داری کے ساتھ عمل کرنا ہر شہری کا قومی فریضہ ہے، کیونکہ دشمن کی اس مذموم چال کا مقصد مزید فلسطینی خون بہانا اور غزہ کے عوام میں خوف پھیلانا ہے۔

Tags: #StopTheGenocide#WarCrimesغزہفلسطین
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.