• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
پیر 3 نومبر 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home بریکنگ نیوز

صہیونی نواز خاتون کے کہنے پر فلسطین حامی برطانوی تجزیہ نگار گرفتار

سامی حمدی ہفتے کے روز کیلیفورنیا کے شہر ساکرامینٹو میں کونسل آن امریکن اسلامک ریلیشنز (سی اے آئی ار) کے ایک پروگرام میں شریک ہوئے تھے۔

پیر 27-10-2025
in بریکنگ نیوز, خاص خبریں, عالمی خبریں, فلسطین
0
صہیونی نواز خاتون کے کہنے پر فلسطین حامی برطانوی تجزیہ نگار گرفتار
0
SHARES
19
VIEWS

(روزنامہ قدس ـ آنلائن خبر رساں ادارہ) امریکہ میں ایک صہیونی نواز خاتون کے کہنے پر امریکی حکام نے فلسطین کے حامی برطانوی تجزیہ کار سامی حمدی کو گرفتار کر کے ان کا ویزا منسوخ کر دیا ہے۔ سامی کو برطانیہ ڈی پورٹ کیا جائے گا۔

سامی حمدی ہفتے کے روز کیلیفورنیا کے شہر ساکرامینٹو میں کونسل آن امریکن اسلامک ریلیشنز (سی اے آئی ار) کے ایک پروگرام میں شریک ہوئے تھے جب کہ اتوار کو ان کی ایک اور تقریب میں شرکت فلوریڈا میں طے تھی، تاہم سان فرانسسکو ایئرپورٹ پر گرفتاری کے باعث وہ تقریب میں شریک نہ ہو سکے۔

کونسل آن امریکن اسلامک ریلیشنز نے بیان میں اس گرفتاری کو “اغوا” قرار دیتے ہوئے کہا کہ ایک معروف برطانوی مسلم تجزیہ کار کو صرف اس لیے حراست میں لینا کہ وہ قاتل قابض حکومت کی نسل کشی پر تنقید کرتا ہے آزادی اظہار کی صریح توہین ہے۔

تنظیم کے نائب ڈائریکٹر ایڈورڈ احمد مچل نے کہا کہ حمدی نے ماضی میں “انتہا پسندی کی حمایت” کے الزامات کی تردید کی تھی مگر وکلا کل رات ان سے رابطہ نہیں کر سکے۔

سامی حمدی نے غزہ پر قاتلانہ سفاک فوجی حملوں کے دوران عالمی میڈیا پر اپنی تنقیدی تبصروں کے ذریعے شہرت حاصل کی اور مغربی میڈیا کے دوہرے معیار پر کھل کر بات کی۔

دوسری جانب غاصب اسرائیل نواز سیاسی کارکن لورا لومر نے اعتراف کیا کہ حمدی کی گرفتاری اور ممکنہ ملک بدری کے پیچھے ان کی درخواست کا کردار ہے۔

لومر جو اسلام مخالف خیالات کے لیے مشہور ہیں دو بار ریپبلکن حمایت سے کانگریس کے انتخابات میں حصہ لے چکی ہیں اور ڈونلڈ ٹرمپ کے قریبی حلقے سے تعلق رکھتی ہیں۔

ٹرمپ انتظامیہ جنوری سے امیگریشن پالیسیوں پر سخت کریک ڈاؤن کر رہی ہے جس میں سوشل میڈیا نگرانی میں اضافہ، ویزوں کی منسوخی، اور ان طلبہ یا افراد کی ملک بدری شامل ہے جنہوں نے فلسطین کی حمایت یا نسل کش قاتلانہ صہیونی جنگ پر تنقید کی ہو۔

Tags: برطانوی تجزیہ نگارصہیونی خاتونصیہونیفلسطینفلسطینی
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.