• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 24 اکتوبر 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home حماس

صہیونی انتہاءپسند وزیر کا قیدیوں پر تشدد سفاکانہ درندگی کا ثبوت، حماس

دشمن کے مجرم رہنما کس طرح منظم انداز میں جرائم کا ارتکاب کر رہے ہیں وہ رہنما جن کے ہاتھ معصوموں کے خون سے رنگے ہوئے ہیں۔

جمعہ 24-10-2025
in حماس, صیہونیزم, فلسطین
0
سفاک صہیونی جیلوں میں فلسطینی قیدیوں پر مظالم میں اضافہ
0
SHARES
2
VIEWS

(روزنامہ قدس ـ آنلائن خبر رساں ادارہ) اسلامی تحریک مزاحمت حماس نے کہا ہے کہ تمام فلسطینی قیدیوں کی رہائی یقینی بنایا جائے۔

بیان میں حماس نے کہا کہ صہیونی انتہا پسند اور دہشت گرد وزیر ایتامار بن گویر کی وہ ویڈیوز جن میں وہ فلسطینی قیدیوں پر کیے جانے والے منظم ظلم و تشدد اور اذیت ناک سلوک کا مظاہرہ کر رہا ہے اور انہیں سزائے موت دینے کی دھمکیاں دے رہا ہے دراصل صہیونی قابض ریاست کے اس وحشی اور فاشسٹ رویے کی عکاسی کرتی ہیں جو وہ ہمارے بہادر قیدیوں اور پورے فلسطینی عوام کے خلاف اپنائے ہوئے ہے۔

پوری دنیا نے اپنی آنکھوں سے دیکھا ہے کہ دشمن کے مجرم رہنما کس طرح منظم انداز میں جرائم کا ارتکاب کر رہے ہیں وہ رہنما جن کے ہاتھ معصوموں کے خون سے رنگے ہوئے ہیں۔

زندہ اور شہید دونوں طرح کے فلسطینی قیدیوں کے ساتھ کیے گئے مظالم کی ہولناکی اس وقت مزید عیاں ہو گئی جب شہدا کی لاشیں غزہ پہنچیں جن پر بدترین تشدد اور اذیت کے واضح نشانات تھے یہاں تک کہ بعض کی شناخت کرنا بھی انتہائی مشکل ہو گیا

ہم عالمی برادری اور دنیا کے تمام باضمیر انسانوں سے مطالبہ کرتے ہیں کہ اس نازی طرز کے صہیونی قبضے کو بے نقاب کریں، اس کے جرائم کو دنیا کے سامنے آشکار کریں اور اس کے رہنمائوں کو بین الاقوامی عدالتوں میں انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے ہم اقوامِ متحدہ اور بین الاقوامی اداروں سے فوری کارروائی کا مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ قیدیوں پر صہیونی مظالم کو روکیں، تمام فلسطینی قیدیوں کی رہائی یقینی بنائیں اور جنگی مجرموں کو سزا سے بچ نکلنے نہ دیں۔

ان قاتل رہنمائوں کو عالمی عدالتوں کے سامنے لا کر انہیں انسانیت کے خلاف جرائم پر جوابدہ ٹھہرایا جائے۔

Tags: حماسصہیونی انتہاءپسندصیہونیفلسطینفلسطینیقیدیوں
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.