(روزنامہ قدس ـ آنلائن خبر رساں ادارہ) عالمی عدالت انصاف نے فلسطینی سرزمین پر ظالمانہ صہیونی قبضے، سفاکانہ آبادکاری اور انضمام کے اقدامات کے غیرقانونی ہونے کی توثیق کی ہے، قابض اسرائیل کو مقبوضہ فلسطینی سرزمین پر کوئی خودمختاری حاصل نہیں۔
اسلامی ممالک کے مشترکہ بیان میں عالمی عدالت انصاف کی غزہ میں امداد کے حوالے سے قابض اسرائیلی ذمہ داری پر دی گئی رائے کا خیرمقدم کیا گیا ہے قاتل صہیونی حکومت کو یکطرفہ اور غیرقانونی اقدامات سے باز رکھنے اور عالمی برادری سے اُس کی اخلاقی اور قانونی ذمے داری پوری کرنے کا مطالبہ بھی کیا گیا ہے۔