(روزنامہ قدس ـ آنلائن خبر رساں ادارہ) سابق غاصب اسرائیلی وزیرِاعظم اور قائد حزب اختلاف یائر لاپیڈ نے کہا کہ عالمی سطح پر فلسطینی ریاست کو تسلیم کیے جانے والے ممالک کی تعداد میں اضافہ ہورہا ہے۔
یائر لاپیڈ نے کہا کہ ایک سو بیالیس ممالک اب فلسطین کی حمایت میں کھڑے ہیں جو اب قابض صہیونی بینکوں سے اپنا سرمایہ نکال رہے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ کئی بین الاقوامی کمپنیوں نے ظالم حکومت کے پراجیکٹس سے خود کو الگ کرلیا ہے۔
قاتل ریاست اسرائیل کے اندرونی بحران پر روشنی ڈالتے ہوئے سابق قابض وزیرِاعظم نے کہا کہ کئی سنیئر صہیونی افسران اپنی سرکاری ذمہ داریوں سے سبکدوش ہوگئے ہیں۔