(روزنامہ قدس ـ آنلائن خبر رساں ادارہ) قابض اسرائیل نے مزید پندرہ فلسطینی شہداء کے جسد خاکی غزہ پٹی کے حکام کے حوالے کر دی ہیں جس کے بعد غزہ جنگ بندی معاہدے کے بعد سے اب تک قاتل ناجائز صہیونی فوج کی طرف سے واپس کیے گئے فلسطینی شہداء کے جسد خاکی کی مجموعی تعداد ایک سو پینسٹھ ہو گئی ہے۔
ریڈ کراس کے بیان میں کہا گیا، بین الاقومی ریڈ کراس کمیٹی نے پندرہ فلسطینیوں کی لاشیں غاصب اسرائیل سے غزہ پٹی منتقل کرنے کے عمل میں مدد کی جس کے بعد غزہ پٹی کی مقامی وزارت صحت نے بھی تصدیق کر دی کہ اسے مزید پندرہ فلسطینیوں کی واپس کی گئی تمام لاشیں مل گئی ہیں۔
حماس کی طرف سے ہلاک شدہ صہیونی یرغمالیوں اور سفاک فوج کی طرف سے شہید فلسطینیوں کی لاشوں کا یہ تبادلہ امریکہ اور دیگر ثالث ممالک کی کوششوں سے طے پانے والے غزہ جنگ بندی معاہدے پر عمل درآمد کا حصہ ہے۔
غزہ امن منصوبے کے تحتقاتل ریاست اسرائیل کو ہلاک ہونے والے ہر یرغمالی کی حماس کی طرف سے واپس کی گئی لاش کے بدلے پندرہ فلسطینیوں کی لاشیں واپس کرنا ہیں۔
منگل کو لوٹائی گئی فلسطینیوں کی لاشوں کے ریڈ کراس کے ذریعے غزہ بھجوائے جانے سے پہلے پیر بیس اکتوبر کو قابض اسرائیل نے تصدیق کر دی تھی کہ اسے حماس کی طرف سے ریڈ کراس کے حوالے کی گئی اور ہلاک ہو جانے والے صہیونی یرغمالیوں میں سے تاحال مجموعی طور پر تیرویں یرغمالی کی لاش مل گئی تھی۔