• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 24 اکتوبر 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home بریکنگ نیوز

غزہ میں ملبے تلے اکثریت خواتین و بچے لاپتہ، یحییٰ السراج

ریسکیو ٹیمیں دن رات لاپتہ افراد کو تلاش کر رہی ہیں مگر بھاری مشینری اور درکار آلات کی عدم دستیابی نے بچائو کے عمل کو شدید متاثر کر رکھا ہے۔

منگل 21-10-2025
in بریکنگ نیوز, خاص خبریں, صیہونیزم, غزہ, فلسطین
0
غزہ میں ملبے تلے اکثریت خواتین و بچے لاپتہ، یحییٰ السراج
0
SHARES
24
VIEWS

(روزنامہ قدس ـ آنلائن خبر رساں ادارہ) غزہ کی بلدیہ کے سربراہ یحییٰ السراج نے کہا ہے کہ غزہ کے متعدد شہروں میں ملبے تلے دبے لاپتہ افراد میں اکثریت خواتین اور بچے ہیں، ریسکیو ٹیمیں دن رات لاپتہ افراد کو تلاش کر رہی ہیں مگر بھاری مشینری اور درکار آلات کی عدم دستیابی نے بچائو کے عمل کو شدید متاثر کر رکھا ہے۔

انہوں نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ بلدیہ کو فوری طور پر کرینیں، ایکسکیویٹرز، ریسکیو گاڑیاں اور ماہرینِ ریسکیو کی ضرورت ہے تاکہ ملبے کو کفایت شعاری اور محفوظ طریقے سے ہٹایا جا سکے۔

السراج نے کہا کہ پانی کی لائنیں اور نکاسی آب کا نظام قاتل فوج کے حملوں سے بری طرح متاثر ہوا ہے اور صفائی و صحت کے بحران نے وبائی خطرات بڑھا دیئے ہیں۔

یحییٰ السراج نے بین الاقوامی برادری پر زور دیا کہ وہ امدادی ساز و سامان کی ترسیل کو یقینی بنائے اور قابض ریاست کو ملبہ ہٹانے اور ریسکیو سرگرمیوں میں رکاوٹ ڈالنے سے روکے۔

انہوں نے کہا کہ مقامی وسائل اتنے بڑے پیمانے کی تباہی کو برداشت نہیں کر سکتے اور وقت ضائع کرنا مزید انسانی جانوں کے ضیاع کا سبب بنے گا۔

بلدیہ کے اعدادوشمار کے مطابق سات اکتوبر 2023 سے جاری قاتلانہ فوجی جارحیت کے باعث لاکھوں گھرانے متاثر ہو چکے ہیں، لاکھوں افراد بے گھر ہوئے ہیں اور گیارہ ہزار سے زائد افراد تاحال لاپتہ ہیں۔

السراج نے عالمی برادری سے پرزور اپیل کی کہ وہ فوری طور پر عملی مدد فراہم کرے تاکہ ملبے تلے دبے بچوں اور خواتین کی زندگیاں بچائی جا سکیں۔

Tags: صہیونی فوجصیہونی ریاستغزہفلسطینفلسطینی
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.