گولڈسٹون رپوٹ پر ووٹنگ ملتوی کئے جانے پر سینکڑوں فلسطینیوں نے جنیوا میں فلسطینی سفارتی مشن کے سامنے رام اللہ انتظامیہ کے خلاف احتجاجی مظاہرے میں شرکت کی- اقوام متحدہ کی حقوق انسانی کونسل کے روبرو جمع ہونے والے سوئٹزرلینڈ کے فلسطینی‘ عرب اور مسلم باشندوں نے نعرے لگائے اور دھرنا دیا- شرکاء نے کہا کہ رام اللہ انتظامیہ نے فیصلہ کرکے اسرائیلی قابض انتظامیہ کو غزہ کی پٹی میں فلسطینیوں کے خلاف کئے گئے جنگی جرائم کے مقدمے سے بچا لیا- انہوں نے فلسطینی نمائندے ابراہیم خراشیہ کو ایک تحریری پیغام میں پی ایل او کی ایگزیکٹو کمیٹی سے مطالبہ کیا کہ اس مجرمانہ فیصلے کے ذمہ داران کا تعین کرنے کیلئے ایک تحقیقات کمیٹی تشکیل دی جائے گی- یہ بھی مطالبہ کیا گیا ہے کہ اس کمیٹی کے ارکان آزاد‘ غیرجانبدار‘ ایماندار اور عالمی قوانین کے ماہر ہیں-
نیتن یاہو اسرائیلی یرغمالیوں کی واپسی نہیں چاہتے : سابق سربراہ موساد
(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) نیتن یاہو ہر صورت غزہ میں جنگ کا دائرہ کار بڑھانے کی...
Read more