(روزنامہ قدس ـ آنلائن خبر رساں ادارہ) انڈونیشیا نے غزہ میں جاری قتل ِعام پر صہیونی جمناسٹس کو ویزہ دینے سے انکار کردیا۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق غزہ میں ہونے والے سفاکانہ اسرائیلی حملوں پر بطور احتجاج انڈونیشیا نے قابض اسرائیلی جمناسٹس ایتھلیٹس کو جمناسٹک چیمپئن شپ کے لیے ویزے دینے سے انکار کردیا۔
انڈونیشیا جمناسٹک فیڈریشن کی چیف ایٹا جولیاتی نے نامہ نگاروں کو بتایا کہ غاصب اسرائیلی جمناسٹس کی ایونٹ میں شرکت نہ کرنے کی تصدیق ہوگئی ہے۔