(روزنامہ قدس ـ آنلائن خبر رساں ادارہ) غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق قابض اسرائیل نے سابق پاکستانی سینیٹر مشتاق احمد سمیت گلوبل صمود فلوٹیلا کے مزید ایک سو اکتیس ارکان کو ڈی پورٹ کردیا جس کے بعد ان لوگوں کو اردن پہنچا دیا گیا ہے۔
پاکستان کے وزیرِ خارجہ نے اپنی ایکس پوسٹ میں مشتاق احمد کی رہائی کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ مشتاق احمد اردن میں پاکستانی سفارت خانے میں بحفاظت موجود ہیں۔
اسحاق ڈار نے کہا کہ سفارتخانہ مشتاق احمد کی خواہش اور سہولت کے مطابق ان کی واپسی میں سہولت فراہم کرنے کے لیے تیار ہے