(روزنامہ قدس ـ آنلائن خبر رساں ادارہ) قطر، مصر اور ترکی نے فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس پر زور دیا ہے کہ وہ غزہ میں جنگ بندی کے حوالے سے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے منصوبے کو قبول کرے۔
ذرائع کے مطابق قطر، مصر اور ترکی کے اعلیٰ حکام نے حماس کے مذاکراتی وفد کے ساتھ ایک اجلاس میں اس منصوبے کی تفصیلات پر تبادلہ خیال کیا۔ الجزیرہ کے مطابق یہ ملاقات ان مشاورتی سرگرمیوں کا حصہ ہے جن کے ذریعے حماس اپنی حتمی پالیسی وضع کرے گی۔