• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
بدھ 1 اکتوبر 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home بریکنگ نیوز

غزہ کے وسطی علاقے پر ظالمانہ بمباری، صحافی سمیت چھ فلسطینی شہید

الاقصیٰ اسپتال کے طبی ذرائع کے مطابق شہداء میں معروف صحافی یحییٰ برزق اور ایک معصوم بچہ بھی شامل ہیں۔

بدھ 01-10-2025
in بریکنگ نیوز, خاص خبریں, صیہونیزم, عالمی خبریں, غزہ, فلسطین
0
غزہ کے وسطی علاقے پر ظالمانہ بمباری، صحافی سمیت چھ فلسطینی شہید
0
SHARES
4
VIEWS

(روزنامہ قدس ـ آنلائن خبر رساں ادارہ) قابض اسرائیل نے غزہ کے وسطی شہر دیر البلح میں فلسطینی شہریوں کے ایک گروہ کو نشانہ بنایا، جس کے نتیجے میں ایک صحافی سمیت چھ نہتے فلسطینی شہید ہو گئے۔

الاقصیٰ اسپتال کے طبی ذرائع کے مطابق شہداء میں معروف صحافی یحییٰ برزق اور ایک معصوم بچہ بھی شامل ہیں۔ یہ وحشیانہ بمباری دیر البلح کے مغربی علاقے میں جوال کمپنی کے شوروم کے قریب واقع ایک کارپینٹر کی دکان پر کی گئی۔

طبی ذرائع نے بتایا کہ شہید ہونے والوں میں فوٹو جرنلسٹ یحییٰ برزق کے علاوہ یوسف اشرف سلمان، قصی یوسف سلمان، محمد یوسف سلمان اور رجب ابو جراد شامل ہیں۔ یحییٰ برزق مختلف مقامی اور بین الاقوامی میڈیا اداروں کے ساتھ کام کرتے تھے اور قابض اسرائیل کے جرائم کو دنیا کے سامنے لانے میں اپنا کردار ادا کر رہے تھے۔

یہ قتل ِعام ایک ایسے وقت میں ہوا جب قابض اسرائیل نے مسلسل ساتھ سو پچیسویں روز بھی غزہ کی پٹی میں امداد کے منتظر بے سہارا فلسطینیوں اور بے گھر مہاجرین کو نشانہ بنایا۔ قابض اسرائیل کی یہ یلغار اور بمباری اس کے منظم منصوبے کا حصہ ہے جس کا مقصد غزہ کے نہتے عوام کو اجتماعی سزا دینا اور انہیں بھوک اور قحط کے ذریعے موت کے گھاٹ اتارنا ہے۔

Tags: شہیدصحافیصہیونی فوجصیہونی ریاستظالمانہ بمباریغزہفلسطین
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.