• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعرات 2 اکتوبر 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home بریکنگ نیوز

غزہ میں مزاحمتی حملے، غاصب ٹینک اور فوجی گاڑیاں تباہ

ان حملوں کے نتیجے میں کئی قابض فوجی ہلاک اور زخمی ہوئے جبکہ مرکاوا ٹینک اور بکتر بند گاڑیاں تباہ ہوگئیں۔

پیر 29-09-2025
in بریکنگ نیوز, خاص خبریں, غزہ, فلسطین, مزاحمت
0
غزہ میں مزاحمتی حملے، غاصب ٹینک اور فوجی گاڑیاں تباہ
0
SHARES
49
VIEWS

(روزنامہ قدس ـ آنلائن خبر رساں ادارہ) فلسطینی مزاحمتی گروہوں نے غزہ کے مختلف علاقوں میں سفاک فوج پر شدید حملے کیے جن میں جدید مارٹر گولوں کا استعمال کرتے ہوئے فوجی گاڑیوں اور اہلکاروں کو نشانہ بنایا گیا۔ ان حملوں کے نتیجے میں کئی قابض فوجی ہلاک اور زخمی ہوئے جبکہ مرکاوا ٹینک اور بکتر بند گاڑیاں تباہ ہوگئیں۔

اسلامی جہاد کی عسکری شاخ القدس بریگیڈ کے ترجمان کے مطابق مجاہدین نے غزہ کے صبرہ علاقے میں الاصیل چوراہے کے قریب جابر فوج کے مرکاوا ٹینک کو اینٹی ٹینک میزائل سے تباہ کیا۔

دوسری جانب حماس کی عسکری شاخ القسام بریگیڈ نے دعوی کیا کہ اس کے جنگجوؤں نے تل الهوا کے علاقے میں برج الصالحی کے جنوب میں ایک اور مرکاوا ٹینک کو یاسین ایک سو پانچ مارٹر گولے سے نشانہ بنایا۔ اسی علاقے میں مسجد عمار بن یاسر کے قریب ایک صہیونی بکتر بند گاڑی کو بھی ٹیندوم گولے سے تباہ کیا گیا۔

مزاحمتی گروہوں کے مطابق ایک گھر پر حملے کے لئے جمع ظالم اسرائیلی فوجیوں کو اینٹی پرسنل میزائل سے نشانہ بنایا گیا جس میں کئی اہلکار ہلاک و زخمی ہوئے۔ اس کے علاوہ التفاح کے علاقے میں ایک غاصب قاتل فوجی کو نشانہ باز نے گولی مار کر جہنم واصل کر دیا۔

فلسطینی مزاحمت کی جانب سے یہ حملے صہیونی جارحیت کے خلاف جوابی کارروائیوں کا حصہ ہیں جن کا مقصد قابض افواج کو نقصان پہنچانا اور غزہ میں ان کی پیش قدمی کو روکنا ہے۔

Tags: اسرائیلصہیونی فوجصیہونی ریاستغزہفلسطینمزاحمت
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.