(روزنامہ قدس ـ آنلائن خبر رساں ادارہ) امریکی نشریاتی ادارے سی این این نے اعتراف کیا ہے کہ صہیونی حکومت عالمی سطح پر تنہائی کا شکار ہو گئی ہے۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ دنیا بھر میں قابض اسرائیل کے خلاف غم و غصہ تیزی سے بڑھ رہا ہے۔ غزہ پر صہیونی حملوں اور قطر میں حماس کے رہنماؤں کو نشانہ بنانے کے بعد اس سفاک حکومت کے اقدامات کی مذمت عالمی سطح پر شدت اختیار کر گئی ہے۔ مزید یہ کہ پہلی بار ایک تحقیقی کمیٹی نے غزہ پٹی میں غاصب اسرائیل کے ہاتھوں نسل کشی کی تصدیق کی ہے۔
رپورٹ میں مزید بتایا گیا ہے کہ گزشتہ ہفتے یورپی یونین نے بھی ظالم ناجائز صہیونی حکومت پر اقتصادی پابندیاں عائد کرنے کی تجویز دی۔ حالات اس قدر سنگین ہو گئے ہیں کہ خود جنگی مجرم سفاک نیتن یاہو کو یہ اعتراف کرنا پڑا کہ قابض اسرائیل عالمی سطح پر تہنائی کا سامنا کر رہا ہے۔