• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعرات 2 اکتوبر 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home بریکنگ نیوز

آئرش وزیراعظم: قابض اسرائیل سے تعلقات پر نظرثانی اور احتساب کیا جائے

میں بالخصوص ان ممالک کو مخاطب کرتا ہوں جن کا جابر اسرائیل پر اثر و رسوخ ہے کہ وہ فوری طور پر اس کا استعمال کریں۔

ہفتہ 27-09-2025
in بریکنگ نیوز, خاص خبریں, عالمی خبریں
0
آئرش وزیراعظم: قابض اسرائیل سے تعلقات پر نظرثانی اور احتساب کیا جائے
0
SHARES
7
VIEWS

(روزنامہ قدس ـ آنلائن خبر رساں ادارہ) آئرلینڈ کے وزیراعظم مائیکل مارٹن نے غزہ میں جاری صہیونی جارحیت کو انسانی وقار پر حملہ قرار دیا۔

انھوں نے عالمی برادری سے اپیل کی ہے کہ غزہ کی صورت حال کو دیکھتے ہوئے غاصب اسرائیل کے دوست ممالک غزہ جنگ میں اپنی حمایت پر سنجیدگی سے نظرثانی کریں اور فوری طور پر جنگ بندی کو یقینی بنائے۔

مائیکل مارٹن نے کہا کہ اقوام متحدہ کے رکن ممالک کو بھی سوچنا ہوگا کہ وہ مزید کیا کر سکتے ہیں۔ میں بالخصوص ان ممالک کو مخاطب کرتا ہوں جن کا جابر اسرائیل پر اثر و رسوخ ہے کہ وہ فوری طور پر اس کا استعمال کریں۔

انھوں نے واضح کیا کہ جو ریاستیں ظالمانہ ناجائز صہیونی حکومت کو فوجی امداد فراہم کر رہی ہیں انہیں اپنے اقدامات کے نتائج اور فلسطینی عوام پر اس کے تباہ کن اثرات پر غور کرنا چاہیے۔

آئرش وزیراعظم نے کہا کہ ہم دیکھ رہے ہیں کہ بھوک کو ہتھیار کے طور پر استعمال کیا جا رہا ہے۔ معصوم بچے بھوک سے شہید ہو رہے ہیں جبکہ امدادی سامان سرحد پر سڑ رہا ہے۔

انھوں نے مزید کہا کہ لوگ اپنے خاندان کے لیے کھانے کی تلاش میں نکلتے ہیں تو گولیوں کا نشانہ بن جاتے ہیں۔ اسکول، اسپتال، مساجد اور ثقافتی ادارے جان بوجھ کر تباہ کیے جا رہے ہیں۔

مائیکل مارٹن نے قابض اسرائیل کے خلاف اقوام متحدہ کی انکوائری کمیشن کی اس رپورٹ کی یاد دہانی کرائی جس میں غزہ کی جنگ کو نسل کشی قرار دیا گیا تھا۔انھوں نے کہا کہ عالمی برادری کے لیے اب خاموش رہنے کا کوئی جواز باقی نہیں رہا۔

آئرش کے وزیراعظم نے یہ مطالبہ بھی کیا کہ فوری جنگ بندی، یرغمالیوں کی رہائی اور غزہ میں انسانی ہمدردی کی بنیاد پر امدادی کارکنوں کو مکمل رسائی دی جائے۔

آئرش وزیراعظم نے غاصب اسرائیل کو غزہ جنگ پر جوابدہ ٹھہرانے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ یہ جنگ بغیر کسی احتساب کے نہیں چل سکتی اس کے ذمہ داروں کو جواب دینا ہوگا۔

Tags: آئرش وزیراعظماقوام متحدہصہیونی جارحیتعالمی برادریقابض اسرائیل
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.