(روزنامہ قدس ـ آنلائن خبر رساں ادارہ) اسپین کے وزیر اعظم پیڈرو سانچیز نے اعلان کیا کہ وہ اٹلی کے ساتھ مل کر ایک فوجی بحری جہاز بھیجیں گے تاکہ غزہ کیلیے امداد پہنچانے والے گلوبل صمود فلوٹیلا کی حفاظت کی جائے۔
پیڈور سانچیز نے نیویارک میں پریس کانفرنس کے دوران بتایا کہ پینتالیس ممالک کے شہری اس فلوٹیلا پر سوار ہیں جو غزہ کے فلسطینیوں کیلیے خوراک پہنچانے اور ان کے دکھ درد کے ساتھ یکجہتی کے اظہار کیلیے جا رہا ہے۔
اسپین کے وزیر اعظم نے کہا کہ اسپین کی حکومت اس بات پر زور دیتی ہے کہ بین الاقوامی قانون کا احترام کیا جائے اور ہمارے شہریوں کے بحیرہ روم میں محفوظ حالات میں جہاز رانی کے حق کا احترام ہونا چاہیے۔
ان کا کہنا تھا کہ کل ہم کارٹاگینا سے ایک بحری جہاز روانہ کریں گے جس میں تمام ضروری وسائل ہوں گے تاکہ اگر ضرورت پڑی تو فلوٹیلا کی مدد کی جا سکے اور بچاؤ کیلیے آپریشن کیا جا سکے۔