• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعرات 2 اکتوبر 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home بریکنگ نیوز

امریکہ نے اقوام متحدہ میں غزہ جنگ بندی قرارداد پھر ویٹو کر دی

سلامتی کونسل میں غزہ میں جنگ بندی سے متعلق قرارداد پیش کی گئی تاہم امریکہ نے ایک بار پھر قرارداد کو ویٹو کردیا جس کے بعد جنگ بندی کے حق میں پیش کیا گیا مسودہ منظور نہ ہوسکا۔

جمعہ 19-09-2025
in بریکنگ نیوز, خاص خبریں, صیہونیزم, عالمی خبریں, غزہ
0
اقوام متحدہ: غزہ میں جنگ بندی کیلئے قرارداد بھاری اکثریت سے منظور
0
SHARES
1
VIEWS

(روزنامہ قدس ـ آنلائن خبر رساں ادارہ) اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں غزہ میں جنگ بندی سے متعلق قرارداد پیش کی گئی تاہم امریکہ نے ایک بار پھر قرارداد کو ویٹو کردیا جس کے بعد جنگ بندی کے حق میں پیش کیا گیا مسودہ منظور نہ ہوسکا۔

روس سمیت مختلف ممالک نے امریکی موقف کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔ الجزائر کے نمائندے نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اے غزہ کے عوام! ہمیں معاف کریں سلامتی کونسل معصوموں کا دفاع کرنے میں ناکام رہی۔

دوسری جانب ڈنمارک نے کہا کہ غزہ میں قحط ایک حقیقت ہے ہم فوری اور غیر مشروط جنگ بندی کا مطالبہ کرتے ہیں۔ ڈنمارک کے نمائندے نے مزید کہا کہ کئی ممالک کی جانب سے مطالبہ ہے کہ امداد بلا رکاوٹ غزہ پہنچائی جائے اور تمام یرغمالی رہا کیے جائیں۔

روسی نمائندے نے امریکا کے اقدام پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ قرارداد غزہ کی تباہی روک سکتی تھی لیکن واشنگٹن نے اسے ویٹو کردیا۔ سلامتی کونسل کی بے عملی انصاف کے بنیادی اصولوں کے منافی ہے۔

فلسطینی اتھارٹی نے بھی امریکہ کے ویٹو پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ واشنگٹن کی رکاوٹ صہیونی غاصب حکومت کو مزید مظالم پر اُکسائے گی۔

Tags: اقوام متحدہصہیونی فوجصہیونیئزمغزہمقبوضہ فلسطین
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.