(روزنامہ قدس ـ آنلائن خبر رساں ادارہ) ایک روز میں تراسی فلسطینی جابر صہیونی فوج کی دہشتگردی کا نشانہ بنے۔ ساتھ اکتوبر 2023 کے بعد سے قابض اسرائیلی فوج کے حملوں میں شہدا کی مجموعی تعداد پینسٹھ ہزار کا ہندسہ عبور کر گئی۔
دوسری جانب چین اور سعودی عرب نے سفاکا نہ فوجی آپریشن میں توسیع کی سخت الفاظ میں مذمت کی ہے۔اقوام متحدہ، کینیڈا، فرانس اور آئرلینڈ نے ظالمانہ حملوں کو ناقابلِ برداشت قرار دیتے ہوئے جنگ بندی اور مذاکرات کرنے پر زور دیا۔
یورپی کمیشن میں قابض اسرائیل پر پابندیوں کی تجاویز پیش کردی گئی تاہم کچھ یورپی ممالک کی مخالفت کے باعث تجاویز منظور ہونے کا امکان کم ہے۔