(روزنامہ قدس ـ آنلائن خبر رساں ادارہ) قابض اسرائیلی فوج کی جانب سے غزہ کے دو بڑے اسپتالوں پر حملوں میں انیس فلسطینی شہید ہوگئے۔صہیونی فورسزکی جانب سے غزہ کےالشفاء اسپتال پربمباری سےپندرہ اور الاہلی اسپتال پرحملےمیں چار شہادتیں ہوئیں غزہ میں صرف الاہلی اور الشفاء اسپتال ہی طبی امدادفراہم کر رہےہیں۔
غاصب اسرائیلی فورسز نے ڈیڑھ سو مقامات پربمباری کی دو دن میں پچیس رہائشی عمارتیں تباہ ہوئیں، غزہ سٹی کے جنوب میں درجنوں ٹینک زمینی کارروائی کیلئے موجود ہیں ٹینکوں کی الشفا اسپتال پر گولا باری سے مزید اٹھانوےفلسطینی شہید مجموعی تعداد پینسٹھ ہزار سے بڑھ گئی۔
سعودی عرب نے قابض اسرائیل کے زمینی آپریشن کی مذمت کرتے ہوئےعالمی برادری سے ایکشن لینے کا مطالبہ کر دیا قطر نے سفاکانہ اسرائیلی اقدام کو ناقابل قبول قرار دیا۔ترکیہ کےصدر رجب طیب اردوان نےکہا بیت المقدس مسلمانوں کا مقدس شہرہے اسے ناپاک ہاتھوں میں جانے کی اجازت نہیں دیں گے۔
حماس کےسینئر رہنما غازی حمد قطرحملے کے بعد منظر عام پر آگئے،الجزیرہ ٹی وی کو انٹرویو میں قابض اسرائیل کےخلاف مزاحمت جاری رکھنے کا اعلان کردیا