• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
منگل 16 ستمبر 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home بریکنگ نیوز

سرایا القدس کا حملہ، خفیہ قاتل یونٹ اور مرکاوہ ٹینک تباہ

غزہ پر قابض اسرائیلی فوج کی مسلط کردہ سخت ناکہ بندی اور مسلسل فضائی و زمینی بمباری کے باوجود فلسطینی مزاحمتی تنظیمیں دشمن کے خلاف بہادری سے ڈٹ کر لڑ رہی ہیں۔

پیر 15-09-2025
in بریکنگ نیوز, خاص خبریں, صیہونیزم, غزہ, مزاحمت
0
القسام کی کامیاب کارروائی: قابض اسرائیلی فوجی زخمی و گرفتار
0
SHARES
3
VIEWS

(روزنامہ قدس ـ آنلائن خبر رساں ادارہ) اسلامی جہاد کے عسکری ونگ سرايا القدس نے اعلان کیا ہے کہ اس کے مجاہدین نے گذشتہ روز غزہ شہر کے محاصرے میں گھرے شیخ رضوان محلہ میں یازجی ہال کے قریب ایک تباہ کن کارروائی میں قابض اسرائیل کی جدید ترین میرکافا ٹینک کو بارودی دھماکے سے مکمل طور پر تباہ کر دیا۔

غزہ پر قابض اسرائیلی فوج کی مسلط کردہ سخت ناکہ بندی اور مسلسل فضائی و زمینی بمباری کے باوجود فلسطینی مزاحمتی تنظیمیں دشمن کے خلاف بہادری سے ڈٹ کر لڑ رہی ہیں۔ سرايا القدس کے مجاہدین نے شہر کے جنوبی حصے میں ایک خفیہ قاتل اسرائیلی یونٹ کی دراندازی کی کوشش کو بھی ناکام بنا دیا اور اس کارروائی کی ویڈیو جاری کی جو گذشتہ ماہ کے آخر میں ریکارڈ کی گئی تھی۔

ظالم اسرائیلی یونٹ کے پسپا ہونے کے بعد سرايا القدس نے عبرانی زبان میں تحریر شدہ فوجی کپڑے، ساز و سامان اور مواصلاتی آلات کے ملبے کی جھلکیاں بھی پیش کیں۔

دوسری جانب حماس کے عسکری ونگ القسام بریگیڈز نے اعلان کیا کہ انہوں نے قابض اسرائیل کی عربات جدعون دو نامی جارحانہ فوجی مہم کے مقابلے میں “عصا موسیٰ” کے عنوان سے ایک سلسلہ وار مزاحمتی کارروائیاں شروع کی ہیں جس کا مقصد قابض اسرائیل کے غزہ شہر پر قبضے کی سازش کو ناکام بنانا ہے۔

القسام بریگیڈز کے ایک اعلیٰ کمانڈر نے الجزیرہ کو بتایا کہ یہ آپریشن سب سے پہلے غزہ شہر کے الزيتون محلہ اور شمالی علاقے جبالیا میں شروع کیے گئے تھے بالکل اسی وقت جب قابض اسرائیلی فوج نے اپنی وسیع جنگی کارروائی کا آغاز کیا تھا۔

Tags: سرایا القدسصہیونی فوجصیہونی ریاستغزہفلسطینفلسطینیمرکاوہ ٹینک تباہ
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.