(روزنامہ قدس ـ آنلائن خبر رساں ادارہ) امریکی دفاعی ماہر کے مطابق قابض اسرائیل کے پاس دفاع کی صلاحیت نہیں رہی۔ میرے خیال میں یہی بنیادی وجہ ہے کہ جنگی مجرم نیتن یاہو نے ٹرمپ کی فائر بندی کی درخواست منظور کرنے کا فیصلہ کیا۔ حقیقت یہ ہے کہ ایران نے قابض اسرائیلی شہروں بشمول حیفا بندرگاہ، تل ابیب اور سرکاری و فوجی عمارتوں کو شدید نقصان پہنچانے میں مسلسل کامیابی حاصل کی۔
رپورٹس کے مطابق سفاکانہ ناجائزریاست اسرائیل کے پاس دفاع کے لیے میزائل صرف سات دن بچے تھے۔
آیت اللہ خامنہ ای درست طور پر یقین رکھتے ہیں کہ ایران نے امریکہ اور غاصب ا سرائیل کے خلاف جنگ میں کامیابی حاصل کی کیونکہ ایران نے امریکہ اور قابض اسرائیل کی مشترکہ صلاحیتوں کے خلاف مقابلہ کیا یہاں تک کہ وہ آخرکار ایران کی مرضی کے مطابق فائر بندی پر راضی ہوئے۔