(روزنامہ قدس ـ آنلائن خبر رساں ادارہ) ذرائع کے مطابق علاقے کے فضائی ٹریفک کے نقشے کی بنیاد پر قابض اسرائیل کے ہوائی حملے کے دوران قطر اور بحرین میں تعینات برطانوی فضائی ایندھن سپلائی کرنے والے ٹینکر جہازوں نے اس کارروائی میں مدد فراہم کی۔
ویب سائٹ اٹالین پالیٹکا کے اکاؤنٹ نے خلیج فارس کے فضائی ٹریفک کی تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھاکہ غاصب اسرائیل کو اپنے حملوں کے دوران قطر میں انگریزی ایندھن سپلائی کرنے والوں کا شکر ادا کرنا چاہیے جنہوں نے اس کے جنگی طیاروں کو ایندھن فراہم کیا۔
اس اطالوی ویب سائٹ نے برطانوی وزیرِاعظم کی طرف سے قطر پر حملے کی مذمت کا طنز کرتے ہوئے لکھا کہ جب کہ برطانوی ٹینکرز نے سفاکانہ ناجائز ریاست اسرائیل کی قطر پر حملے میں مدد کی برطانیہ کے منافق وزیرِاعظم اس کی مذمت کر رہے ہیں۔ براہِ کرم خاموش ہو جائیں۔
برطانوی اور قطری ذرائع نے ابھی تک اس خبر پر کوئی ردعمل نہیں دیا لیکن فوجی ماہرین کے مطابق قابض اسرائیلی فضائیہ مغربی ایندھن سپلائی کرنے والوں کی مدد کے بغیر اس طرح کی کارروائیاں کامیابی سے انجام نہیں دے سکتی۔