• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
منگل 16 ستمبر 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home بریکنگ نیوز

یونیسیف: غزہ کے بچوں میں جبری قحط اور غذائی قلت سنگین سطح پر

تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ ماہ اگست میں جن بچوں کا معائنہ کیا گیا ان میں شدید غذائی قلت کی شرح ریکارڈ سطح تک پہنچ گئی۔

جمعہ 12-09-2025
in بریکنگ نیوز, خاص خبریں, عالمی خبریں, غزہ, فلسطین
0
قابض صہیونی بھوک کی بربریت سے گیلین بیری کے آٹھ مریض شہید
0
SHARES
35
VIEWS

(روزنامہ قدس ـ آنلائن خبر رساں ادارہ) اقوام متحدہ کے ادارہ برائے اطفال یونیسیف نے خبردار کیا ہے کہ محصور غزہ کی پٹی میں معصوم بچوں کے اندر غذائی قلت کی شرح انتہائی خوفناک انداز میں بڑھ رہی ہے۔

ادارے نے اپنے ایک پریس بیان میں بتایا کہ تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ ماہ اگست میں جن بچوں کا معائنہ کیا گیا ان میں شدید غذائی قلت کی شرح ریکارڈ سطح تک پہنچ گئی۔ رپورٹ میں کہا گیا کہ گزشتہ ماہ غزہ میں بچوں میں غذائی قلت کی مجموعی شرح بڑھ کر پانچ اشاریہ تیرہ فیصد ہوگئی جبکہ جولائی میں یہ تین اشاریہ آٹھ فیصد تھی۔

غزہ شہر میں جہاں قحط کے آثار نمایاں ہیں، غذائی قلت کا شکار بچوں کی شرح اور بھی زیادہ رہی۔ اگست میں یہ شرح انیس فیصد تک جا پہنچی جبکہ جولائی میں یہ سولہ فیصد ریکارڈ کی گئی تھی۔

یونیسیف کی ایگزیکٹو ڈائریکٹر کیتھرین رسل نے بتایا کہ اگست کے دوران غزہ شہر میں ہر پانچواں بچہ شدید غذائی قلت میں مبتلا پایا گیا جسے زندگی بچانے والی اضافی خوراک کی فوری ضرورت تھی۔ انہوں نے کہا کہ یونیسیف کچھ مزید امدادی سامان غزہ پہنچانے میں کامیاب تو ہوا، لیکن قابض اسرائیلی فوج کے وحشیانہ حملوں نے دس سے زائد غذائی مراکز کو بند کرنے پر مجبور کر دیا جس سے بچوں کی زندگیاں مزید خطرے میں پڑ گئی ہیں۔

کیتھرین رسل نے اس بات پر زور دیا کہ غزہ شہر اور پورے محصور علاقے میں غذائی مراکز کو تحفظ فراہم کرنا ناگزیر ہے۔ انہوں نے کہا کہ کسی بھی بچے کو ایسی غذائی قلت کا سامنا نہیں کرنا چاہیے جس کا تدارک اور علاج ممکن ہو بشرطیکہ امداد محفوظ طریقے سے پہنچائی جا سکے۔

سرکاری اور طبی اعداد و شمار کے مطابق، اب تک غزہ میں غذائی قلت کے باعث چار سو گیارہ فلسطینی شہید ہو چکے ہیں، جن میں ایک سو بیالیس بچے شامل ہیں۔ مزید یہ کہ تقریباً چھ لاکھ پچاس ہزار بچے بھوک، غذائی قلت اور فاقہ کشی سے موت کے دہانے پر ہیں، جبکہ چالیس ہزار شیر خوار بچے دودھ نہ ملنے کی وجہ سے موت کے خطرے سے دوچار ہیں۔

Tags: صہیونی فوجصیہونی ریاستغذائی قلتغزہفلسطینقحطیونیسیف
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.