• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
پیر 15 ستمبر 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home بریکنگ نیوز

یمنی فوج کا مقبوضہ فلسطین پر میزائل و ڈرون حملہ

یہ کارروائیاں فلسطینی عوام اور ان کے مجاہدین کی حمایت اور غاصب اسرائیل کی جانب سے غزہ پر جاری نسل کشی کے جواب میں انجام دی گئی ہیں۔

جمعہ 12-09-2025
in بریکنگ نیوز, خاص خبریں, عالمی خبریں, غزہ, فلسطین, مزاحمت
0
یمنی فوج کا مقبوضہ فلسطین پر میزائل و ڈرون حملہ
0
SHARES
298
VIEWS

(روزنامہ قدس ـ آنلائن خبر رساں ادارہ) یمنی مسلح افواج نے صہیونی حکومت کے زیر قبضہ کئی علاقوں پر میزائل اور ڈرون حملے کئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق یمنی فوج کے ترجمان میجر جنرل یحیی سریع نے کہا ہے کہ یمن نے قابض اسرائیل کے زیر قبضہ النقب علاقے میں ایک فوجی ہدف کو ہائپر سونک میزائل "فلسطین دو” سے نشانہ بنایا اور ساتھ ہی تین ڈرون حملے بھی کیے گئے جن میں دو ڈرون رامون ایئرپورٹ اور ایک ڈرون النقب میں صہیونی فوجی تنصیبات پر داغا گیا۔

ترجمان نے ایک ویڈیو بیان میں کہا کہ یہ کارروائیاں فلسطینی عوام اور ان کے مجاہدین کی حمایت اور غاصب اسرائیل کی جانب سے غزہ پر جاری نسل کشی کے جواب میں انجام دی گئی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ یمن کی مسلح افواج نے اس میزائل حملے میں ہائپر سونک میزائل استعمال کیا اور یہ آپریشن کامیاب رہا جس کے نتیجے میں صہیونی شہری پناہ گاہوں میں چھپ گئے۔

جنرل یحیی سریع نے مزید کہا کہ یمنی فوج کے ڈرون یونٹس نے تین ڈرون حملے کیے، جن میں دو ڈرون رامون ایئرپورٹ اور ایک ڈرون النقب میں قابض فوجی ہدف پر مارا گیا اور یہ آپریشن بھی کامیابی سے انجام پایا۔

ترجمان نے واضح کیا کہ یمن خدا کی مدد اور اس پر توکل کے ساتھ ظالم ناجائز ریاست اسرائیل کی جارحیت کے خلاف مسلسل کاروائی جاری رکھے گا اور فلسطینی عوام کے حق میں اپنی ذمہ داریوں کو پورا کرے گا۔

Tags: اسرائیلصہیونی فوجصیہونی ریاستفلسطینفلسطینییمن
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.