• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
منگل 16 ستمبر 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home حماس

حماس: قومی فیصلے کے تحفظ کے لیے فصائل سے رابطے جاری رہیں گے

قابض اسرائیل کے جرائم نہ تو تحریک کے قائدانہ فیصلوں پر اثر ڈال سکتے ہیں اور نہ ہی مختلف دھڑوں کے ساتھ اس کے مستقل رابطوں کو متاثر کر سکتے ہیں۔

جمعرات 11-09-2025
in حماس, خاص خبریں, غزہ, فلسطین
0
حماس کا بیان: ایران پر صہیونی فضائی حملہ مسلم امہ سے دشمنی قرار
0
SHARES
8
VIEWS

(روزنامہ قدس ـ آنلائن خبر رساں ادارہ) اسلامی تحریک مزاحمت حماس نے اعلان کیا ہے کہ وہ فلسطینی دھڑوں کے ساتھ ہم آہنگی کے عمل کو جاری رکھے گی تاکہ ایک ایسا متفقہ قومی فیصلہ برقرار رکھا جا سکے جو پوری فلسطینی قوم کی نمائندگی کرتا ہو۔ حماس نے زور دے کر کہا کہ قابض اسرائیل کے جرائم اس کی قیادت کے فیصلوں کو متاثر نہیں کر سکتے۔

حماس کے سیاسی دفتر کے رکن حسام بدران نے ایک بیان میں کہا کہ قابض اسرائیل کے جرائم نہ تو تحریک کے قائدانہ فیصلوں پر اثر ڈال سکتے ہیں اور نہ ہی مختلف دھڑوں کے ساتھ اس کے مستقل رابطوں کو متاثر کر سکتے ہیں کیونکہ یہ رابطے اس قومی فیصلے کے لیے ہیں جو فلسطینی قوم کے ہر طبقے اور تمام مسائل کی ترجمانی کرتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ دوحہ میں قابض دشمن کی جانب سے کی گئی مجرمانہ کارروائی اس حقیقت کو مزید واضح کرتی ہے جسے ہم بارہا بیان کر چکے ہیں کہ یہ کوئی عام ریاست نہیں بلکہ قاتلوں اور دہشت گردوں کا ایک گروہ ہے جو ایک طاقتور فوجی ریاست چلاتا ہے اور جس کے نظریات انتہا پسندانہ اور نسلی فریب پر مبنی ہیں۔

بدران نے زور دے کر کہا کہ قابض اسرائیل ایک مجرم ریاست ہے اور پورے خطے کے امن و استحکام کے لیے ایک حقیقی خطرہ ہے۔ وہ صرف فلسطینی عوام کے ساتھ ہی نہیں بلکہ سب کے ساتھ کھلی جنگ میں مصروف ہے۔

انہوں نے واضح کیا کہ تمام فلسطینی دھڑوں، قومی شخصیات اور مختلف سماجی طبقات نے اپنے پیغامات اور رابطوں کے ذریعے حماس کے ساتھ بھرپور یکجہتی اور تعاون کا اظہار کیا ہے تاکہ اس مجرمانہ کارروائی کا مقابلہ کیا جا سکے جس کا ارتکاب جنگی مجرم بنجمن نیتن یاہو نے کیا ہے جو اس وقت عالمی فوجداری عدالت کو مطلوب ہے۔

حسام بدران نے کہا کہ حماس کے رہنماؤں کا خون اہل غزہ کے بچوں، خواتین اور بزرگوں کے خون سے زیادہ قیمتی نہیں ہے۔ حماس اپنے عوام کے لیے لڑ رہی ہے اور سیاسی و سفارتی محاذ پر بھی سرگرم ہے تاکہ فلسطینی کاز کو آگے بڑھایا جا سکے۔ انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ دنیا کی کوئی طاقت انہیں اپنے قومی کردار سے نہیں روک سکتی۔

Tags: حماسصہیونی فوجصیہونی ریاستغزہفلسطین
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.