(روزنامہ قدس ـ آنلائن خبر رساں ادارہ) ایران نے قطر پر سفاکانہ صہیونی حملوں کو سنگین خلاف ورزی قرار دیتے ہوئے حملے کی شدید مذمت کی ہے۔ ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے سرکاری ٹی وی کو بتایا کہ یہ نہایت خطرناک اور مجرمانہ اقدام تمام بین الاقوامی قوانین اور ضوابط کی سنگین خلاف ورزی ہے اور قطر کی قومی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کی خلاف ورزی ہے۔
یاد رہے کہ منگل کو قابض اسرائیلی فوج نے دوحہ میں حماس کے رہنماؤں کو نشانہ بنایا جس کی قیادت خلیل الحیہ کر رہے تھے وہ قابض اسرائیل کے فضائی حملے میں محفوظ رہے۔