میکسیکو میں ہونے والے ایک کنسرٹ شو کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی ہے جس میں اسٹیج پر فلسطین کے حق میں آزادی کے فلک شگاف نعرے لگاتے لوگوں کو دیکھا جا سکتا ہے۔
(روزنامہ قدس ـ آنلائن خبر رساں ادارہ) عالمی سطح پر ہونے والے کنسرٹ شوز میں فلسطین کے لیے جرات مندانہ آواز اٹھانے کا سلسلہ جاری ہے اس بار میکسیکو میں ہونے والے ایک کنسرٹ میں آزاد فلسطین کے نعرے گونج اٹھے۔
میکسیکو میں ہونے والے ایک کنسرٹ شو کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی ہے جس میں اسٹیج پر فلسطین کے حق میں آزادی کے فلک شگاف نعرے لگاتے لوگوں کو دیکھا جا سکتا ہے۔
دراصل کنسرٹ کے دوران ہی گلوکار نے غزہ سے بے دخل ہونے والے ایک خاندان کو اسٹیج پر بلا لیا تھا اس خاندان کی سب سے چھوٹی بچی نے ’نسل کشی بند کرو‘ کا نعرہ لگایا تو کنسرٹ میں شریک ایک لاکھ اسی ہزار سے زائد افراد نے آزاد فلسطین کے نعرے بلند کردیے۔
میکسیکو میں فلسطینی یکجہتی کمیٹی نے قابض سفاک صہیونی ناکہ بندی کو توڑنے کے لیے غزہ کی پٹی کی طرف جانے والے عالمی الصمود فلوٹیلا کی حمایت میں مغربی ریاست جالیسکو میں ایک کشتی مارچ کا اہتمام بھی کیا۔