• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعرات 18 ستمبر 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home بریکنگ نیوز

عید میلاد النبی ﷺ پر مسجد اقصیٰ میں حاضری کی فلسطینی مسلمانوں سے اپیل

قابض اسرائیل او ر سفاک صہیونی آباد کاروں کی جانب سے یہاں غیر قانونی تعمیرات کرنے کی کسی بھی کوشش کو ناکام بنایا جائے۔

جمعرات 04-09-2025
in بریکنگ نیوز, خاص خبریں, عالمی خبریں, فلسطین
0
عید میلاد النبی ﷺ پر مسجد اقصیٰ میں حاضری کی فلسطینی مسلمانوں سے اپیل
0
SHARES
17
VIEWS

(روزنامہ قدس ـ آنلائن خبر رساں ادارہ) مقبوضہ بیت المقدس کے مکاتب فکر اور عوامی حلقوں نے فلسطینی مسلمانوں سے آج جمعرات کو مسجد الاقصیٰ پہنچ کر میلاد النبی ﷺ کی مناسبت سے اس مقدس مقام میں حاضری کی اپیل کی ہے۔

دعوت دہندگان نے زور دیا ہے کہ زیادہ سے زیادہ فلسطینی مسجد اقصیٰ میں حاضری دیں تاکہ یہ ثابت ہو سکے کہ فلسطینی اور مسلمانوں کا مسجد الاقصیٰ کے ساتھ رشتہ برقرار ہے اور قابض اسرائیل او ر سفاک صہیونی آباد کاروں کی جانب سے یہاں غیر قانونی تعمیرات کرنے کی کسی بھی کوشش کو ناکام بنایا جائے۔

ان تقریبات کے منتظمین نے القدس، فلسطین کے اندرونی علاقوں اور مقبوضہ اندرون کے مسلمانوں کو قرآن کی تلاوت، نعت شریف اور دعائیہ کلمات کے ساتھ عید میلاد النبی ﷺ منانے کی اپیل کی ہے۔

مسجد الاقصیٰ کے اندر خصوصی حلقات ذکر بھی منعقد ہوں گے جو نبی کریم ﷺ کی قدر اور مقام کو مسلمانوں کے دلوں میں اجاگر کریں گے۔

یہ سب اس وقت ہو رہا ہے جب القدس میں قابض اسرائیل کی جانب سے نمازیوں اور رباط کرنے والوں پر بار بار حملوں کے خدشات بڑھ گئے ہیں او ر درندہ صفت صہیونی آباد کاروں کی طرف سے آئندہ دنوں میں نئے دھاوا آور حملوں کی دھمکی بھی موجود ہے۔

Tags: صیہونی ریاستعید میلادفلسطینفلسطینیمسجد اقصیٰمقبوضہ بیت المقدس
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.