• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعرات 28 اگست 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home بریکنگ نیوز

عوامی محاذ: سلامتی کونسل کا بیان امریکہ کی نسل کشی میں شراکت داری کو بے نقاب کرتا ہے

عوامی محاذ نے اپنے اعلامیے میں کہا کہ یہ بیان محض سفارش نہیں رہنا چاہیے بلکہ ایک ایسا لازمی قرارداد بننا چاہیے تھا جو قابض اسرائیل کو جنگی درندگی روکنے پر مجبور کرتا۔

جمعرات 28-08-2025
in بریکنگ نیوز, خاص خبریں, عالمی خبریں, غزہ, فلسطین
0
غزہ جنگ بندی مذاکرات: امریکا اور قابض اسرائیل  نے اپنے وفود واپس بلالیے
0
SHARES
1
VIEWS

(روزنامہ قدس ـ آنلائن خبر رساں ادارہ)فلسطین کی مقبول مزاحمتی تنظیم عوامی محاذ برائے آزادی فلسطین نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے اراکین کی جانب سے جاری حالیہ بیان کا خیرمقدم کیا ہے جس میں غزہ میں فوری اور غیر مشروط فائر بندی کے ساتھ ساتھ بھوک کو بطور ہتھیار استعمال کرنے کی مذمت کی گئی ہے۔ صرف امریکہ نے اس بیان کی مخالفت کی ہے۔

عوامی محاذ نے اپنے اعلامیے میں کہا کہ یہ بیان محض سفارش نہیں رہنا چاہیے بلکہ ایک ایسا لازمی قرارداد بننا چاہیے تھا جو قابض اسرائیل کو جنگی درندگی روکنے پر مجبور کرتا۔ تاہم ہمیشہ کی طرح امریکہ نے ویٹو پاور استعمال کر کے اس راہ میں رکاوٹ ڈالی اور عالمی برادری کی بے بسی کا فائدہ اٹھایا۔

محاذ نے زور دے کر کہا کہ یہ بیان ایک بار پھر دنیا پر عیاں کرتا ہے کہ امریکہ براہ راست اس نسل کشی میں شریک ہے جو قابض اسرائیل نے فلسطینی عوام کے خلاف شروع کر رکھی ہے۔ امریکہ کی موجودہ حکومت بچوں کے قاتلوں کے دفاع میں تنہا کھڑی ہے اور بھوک کو ہتھیار بنانے جیسے غیر انسانی جرم کو ڈھٹائی سے سہارا دے رہی ہے۔

اگرچہ یہ بیان قانونی طور پر لازمی نہیں ہے لیکن پھر بھی اس حقیقت کو اجاگر کرتا ہے کہ دنیا حتیٰ کہ امریکہ اور قابض اسرائیل کے اتحادی بھی صہیونی جرائم سے تنگ آ چکے ہیں اور وہ بارہا اس بات پر زور دے رہے ہیں کہ عالمی سطح پر ایسے اقدامات کی راہ میں رکاوٹیں ہٹائی جائیں جو اس خونی جارحیت کو روک سکیں۔

عوامی محاذ نے اسے ایک اہم قدم قرار دیا اور کہا کہ عالمی دباؤ کو مزید بڑھانا ہوگا تاکہ امریکہ کے لیے اس وحشیانہ قتل و غارت میں اپنی شراکت ختم کرنے کے لیے دباؤ ڈالا جا سکے۔ دنیا کو چاہیے کہ قابض اسرائیل اور اس کے حامیوں پر مسلسل دباؤ ڈال کر اس ہولناک جنگ کو روکا جائے اور غزہ کا محاصرہ ختم کیا جائے۔

بدھ کی شب سلامتی کونسل کے تمام اراکین نے امریکہ کے سوا، اس بات پر زور دیا کہ فوری اور غیر مشروط جنگ بندی کی جائے، انسانی امداد کو بغیر کسی رکاوٹ کے غزہ پہنچایا جائے تاکہ نہتے شہریوں کی زندگیاں بچائی جا سکیں اور بڑھتی ہوئی انسانی تباہی کو کم کیا جا سکے۔

اراکین نے واضح کیا کہ غزہ میں انسانی بحران خطرناک حد تک بڑھ چکا ہے اور 41 ہزار سے زیادہ بچے شدید غذائی قلت کے باعث موت کے دہانے پر ہیں۔

قابض اسرائیل امریکہ اور بعض یورپی طاقتوں خاص طور پر جرمنی اور برطانیہ کی سرپرستی میں، مسلسل غزہ کے نہتے عوام کے خلاف وحشیانہ جنگ، اجتماعی قتل عام اور نسل کشی کے جرائم کا ارتکاب کر رہا ہے۔ یہ خونی سلسلہ 692 ویں روز بھی جاری ہے۔

Tags: سلامتی کونسلصہیونی فوجصیہونی ریاستغزہفلسطین
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.