(روزنامہ قدس ـ آنلائن خبر رساں ادارہ) اسلامی تحریک مزاحمت حماس کے عسکری ونگ القسام بریگیڈز نے اعلان کیا ہے کہ جنوبی غزہ کے علاقے الزیتون کے گردونواح میں ایک خندق نما گھات میں قابض دشمن کی فوجی دستے اور مشینری کو اینٹی پرسنل ڈیوائسز اور زیر زمین دھماکہ خیز مواد سے نشانہ بنایا گیا ہے۔
القسام بریگیڈز نے پیر کے روز بیان میں بتایا کہ یہ کارروائی گزشتہ ہفتے کے روز انجام پائی۔ مناظر سے معلوم ہوا کہ قابض فوج نے ہلاک اور زخمی ہونے والے فوجیوں کو نکالا اور نشانہ بننے والی مشینری کو شدید فائر کے سائے تلے ہٹایا گیا۔
اسی طرح اسلامی جہاد کے عسکری ونگ سرایا القدس کے عسکری بازو نے اعلان کیا کہ انہوں نے جنوب مشرقی الزیتون میں الفرقان سکول کے اندر قابض اسرائیل کے کمانڈ اینڈ کنٹرول مرکز کو مورٹار گولوں (کیلیبر ساٹھ) سے نشانہ بنایا۔
فلسطینی مزاحمت القسام بریگیڈز کی قیادت میں، غزہ میں قابض فوج کی پیش قدمی کا مقابلہ جاری رکھے ہوئے ہے، یہ کارروائیاں بائیس مہینوں سے جاری جابر صہیونی جارحیت کے خلاف جاری ہیں۔