• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
ہفتہ 6 ستمبر 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home بریکنگ نیوز

جبالیہ میں پانی لینے والی بچی صہیونی بمباری سے شہید

یہ بچی چند لمحے پہلے تک زندگی سے بھری حرکت میں تھی مگر پھر اچانک ایک صہیونی میزائل نے اسے براہ راست نشانہ بنایا اور اس کی معصوم روح پرواز کر گئی۔

پیر 18-08-2025
in بریکنگ نیوز, خاص خبریں, عالمی خبریں, فلسطین
0
جبالیہ میں پانی لینے والی بچی صہیونی بمباری سے شہید
0
SHARES
2
VIEWS

(روزنامہ قدس ـ آنلائن خبر رساں ادارہ) جبالیہ کے علاقے میں پانی بھرنے کی غرض سے جانے والی ایک ننھی فلسطینی بچی کو قابض اسرائیل کے ڈرون نے بم سے نشانہ بنا کر شہید کر دیا، جس کے دل دہلا دینے والے مناظر نے پوری انسانیت کو جھنجھوڑ دیا۔ الجزیرہ ٹی وی پر نشر ہونے والی تصویری مناظر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ یہ بچی چند لمحے پہلے تک زندگی سے بھری حرکت میں تھی مگر پھر اچانک ایک صہیونی میزائل نے اسے براہ راست نشانہ بنایا اور اس کی معصوم روح پرواز کر گئی۔

الجزیرہ کے نامہ نگار مؤمن شُرافی نے بتایا کہ یہ بچی جو بھوک اور پیاس سے نڈھال تھی، محض اپنی پیاسی ماں بہنوں کے لیے پانی بھرنے نکلی تھی تاکہ گھر واپس لوٹ سکے مگر قابض سفاک ریاست اسرائیل کی ڈرون نے اسے اسی وقت شہید کر دیا۔ انہوں نے کہا کہ ایک بچی کا یہ اندوہناک قتل دراصل ان سیکڑوں ہولناک مناظر میں سے محض ایک مثال ہے جو قابض اسرائیل کی درندگی اور شہریوں کے خلاف اس کے جنگی جرائم کو بے نقاب کرتے ہیں۔

شُرافی نے مزید انکشاف کیا کہ گذشتہ دنوں شمالی غزہ کے محلہ الشجاعیہ میں فلسطینی نوجوان اپنے بھائی کی لاش ملبے سے نکالنے کی کوشش کر رہے تھے کہ قابض اسرائیل کی ڈرون نے انہیں نشانہ بنایا اور وہ سب شہید ہوگئے۔ انہوں نے کہا کہ اکثر کیمروں میں یہ مناظر محض اتفاقاً قید ہو جاتے ہیں جو قابض اسرائیل کی جاری نسل کشی کی اصل ہولناکی کو دنیا کے سامنے لانے کا ذریعہ بنتے ہیں۔

واضح رہے کہ گذشتہ جون میں بھی الجزیرہ نے ایک خصوصی ویڈیو حاصل کی تھی جس میں دکھایا گیا کہ قابض اسرائیل کی ڈرون نے ایک فلسطینی کو براہ راست نشانہ بنایا جو اپنی پیٹھ پر آٹے کی بوری لادے سڑک پر جا رہا تھا۔ وہ نوجوان بالکل عام انداز میں گلی سے گزر رہا تھا کہ اچانک ایک خوفناک دھماکے نے اس کی زندگی کا چراغ گل کر دیا۔ اس کی لاش وہیں گر گئی اور اس کے پہلو میں آٹے کی بوری پڑی رہ گئی جسے وہ اپنے گھر والوں کے لیے لے جا رہا تھا۔

Tags: اسرائیلشہیدصہیونی فوجصہیونیئزمصیہونی ریاستفلسطین
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.