• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
بدھ 13 اگست 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home بریکنگ نیوز

یمن کے صہیونی شہروں میں اہم اہداف پر ڈرون حملے

یمنی مسلح افواج نے اعلان کیا ہے کہ منگل کی شب قابض اسرائیل میں متعدد اہم تنصیبات کو نشانہ بنانے کے لیے کئی ڈرون حملے کیے گئے۔

بدھ 13-08-2025
in بریکنگ نیوز, خاص خبریں, عالمی خبریں, فلسطین, مزاحمت
0
انصار اللہ کے قابض ریاست پر ڈرون حملے،ہوائی اڈے اور بندرگاہ نشانہ
0
SHARES
1
VIEWS

(روزنامہ قدس ـ آنلائن خبر رساں ادارہ) یمنی مسلح افواج نے اعلان کیا ہے کہ منگل کی شب قابض اسرائیل میں متعدد اہم تنصیبات کو نشانہ بنانے کے لیے کئی ڈرون حملے کیے گئے۔

یمنی مسلح افواج کے ترجمان یحییٰ سریع نے ایک ویڈیو بیان میں کہا کہ حوثی فضائیہ نے چھ ڈرونز کے ذریعے چار فوجی آپریشنز کیے جن میں حائفہ، النقب، ام الرشراش (ایلات) اور بئر السبع میں قابض اسرائیل کے اہم اہداف کو کامیابی سے نشانہ بنایا گیا۔

یحییٰ سریع نے واضح کیا کہ یہ کارروائیاں فلسطینی عوام کی حمایت اور غزہ میں قابض اسرائیل کی جانب سے جاری نسل کشی اور بھوک پر مبنی مجرمانہ پالیسیوں کے جواب میں کی جا رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ حملے اس وقت تک جاری رہیں گے جب تک غزہ پر جارحیت ختم نہیں ہو جاتی اور محاصرہ نہیں اٹھا لیا جاتا۔

ترجمان نے خبردار کیا کہ اگر قابض اسرائیل فلسطینی جدوجہد کو ختم کرنے کے اپنے منصوبے پر عمل کرتا رہا تو اس کے سنگین اثرات دیگر عرب اور اسلامی ممالک پر بھی پڑیں گے۔

یہ حملہ جمعہ کو کیے گئے ان حملوں کے بعد ہوا ہے جن میں تل ابیب کے قریب بن گوریون ایئرپورٹ اور بئر السبع و عسقلان میں اہم تنصیبات کو نشانہ بنانے کا دعویٰ کیا گیا تھا۔ یمنی افواج، جو انصار اللہ (حوثی) تحریک کے زیر انتظام ہیں غزہ کی حمایت میں قابض اسرائیل پر مسلسل میزائل اور ڈرون حملے کر رہی ہیں اور اس سے وابستہ بحری جہازوں کو بھی نشانہ بنا رہی ہیں۔

Tags: اسرائیلصہیونیصہیونی فوجصیہونی ریاستیمن
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.