• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
بدھ 13 اگست 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home بریکنگ نیوز

صہیونی شرپسندوں کی مسجد اقصیٰ میں بارات کے ساتھ بے حرمتی

عینی شاہدین کے مطابق یہ نام نہاد شادی کی تقریب قابض فوج اور پولیس کی بھاری نفری کی موجودگی اور حفاظت میں منعقد کی گئی۔

بدھ 13-08-2025
in بریکنگ نیوز, خاص خبریں, صیہونیزم, عالمی خبریں, فلسطین
0
انتہاپسند صہیونیوں کا مسجد اقصیٰ پر دھاوا، قابض حکومت کی سرپرستی میں حملہ
0
SHARES
1
VIEWS

(روزنامہ قدس ـ آنلائن خبر رساں ادارہ) قابض اسرائیل کی جانب سے مسجد اقصیٰ کے تقدس کی پامالی کا ایک اور سنگین واقعہ پیش آیا ہے جہاں دو صہیونی جوڑوں نے مسجد کے صحن میں اپنی شادی کی تقریب منعقد کی۔ اس اشتعال انگیز اقدام نے وہاں موجود نمازیوں اور فلسطینیوں میں شدید غم و غصے کی لہر دوڑا دی ۔

عینی شاہدین کے مطابق یہ نام نہاد شادی کی تقریب قابض فوج اور پولیس کی بھاری نفری کی موجودگی اور حفاظت میں منعقد کی گئی۔

نمازیوں نے اس عمل کو مسلمانوں کے جذبات کی صریحً توہین اور مسجد اقصیٰ کے تقدس کی کھلی خلاف ورزی قرار دیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ اس قسم کی سرگرمیاں مسجد پر ایک نئی حقیقت مسلط کرنے اور اس کی اسلامی شناخت کو مٹانے کی کوششوں کا حصہ ہیں۔

یہ واقعہ ایک ایسے وقت میں پیش آیا ہے جب قابض سفاک و ظالم صہیونی آبادکاروں کی جانب سے روزانہ کی بنیاد پر مسجد اقصیٰ پر دھاووں کا سلسلہ جاری ہے جس کے دوران تلمودی رسومات ادا کی جاتی ہیں۔ یہ تمام اقدامات اس مقدس مقام کی تاریخی اور قانونی حیثیت کی خلاف ورزی ہیں کیونکہ مسجد اقصیٰ صرف مسلمانوں کی عبادت کے لیے مخصوص ہے۔

متعدد دینی اور مقدس مقامات کے تحفظ کے لیے کام کرنے والے اداروں نے ان مسلسل خلاف ورزیوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ یہ قابض اسرائیل کی جانب سے مسجد اقصیٰ کی توہین میں اضافے اور اس کی اسلامی و تاریخی شناخت کو مٹانے کی منظم سازش کا حصہ ہے۔

Tags: صہیونی فوجصہیونیئزمصیہونی ریاستفلسطینمسجد اقصیٰمقبوضہ بیت المقدس
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.