• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
بدھ 13 اگست 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home بریکنگ نیوز

نتن یاہو کے خاندان نے مجھے ہٹانے کا فیصلہ کر لیا ہے: صہیونی آرمی چیف

صہیونی فوجی سربراہ ایال زامیر نے جنرل ہیڈکوارٹر میں سینئر افسران اور ریٹائرڈ کمانڈرز سے ملاقات میں انکشاف کیا کہ نیتن یاہو کا خاندان انہیں معزول کرنا چاہتا ہے۔

بدھ 13-08-2025
in بریکنگ نیوز, خاص خبریں, صیہونیزم, عالمی خبریں, فلسطین
0
نتن یاہو کے خاندان نے مجھے ہٹانے کا فیصلہ کر لیا ہے: صہیونی آرمی چیف
0
SHARES
2
VIEWS

(روزنامہ قدس ـ آنلائن خبر رساں ادارہ) قابض اسرائیلی فوج کے چیف آف اسٹاف، ایال زامیر نے بند دروازوں کے پیچھے ہونے والی ملاقاتوں میں یہ چونکا دینے والا انکشاف کیا ہے کہ جنگی جرائم کے مُرتکب وزیراعظم بنجمن نیتن یاھو کے خاندان نے انہیں ان کے عہدے سے ہٹانے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ اس کی وجہ یہ بتائی گئی ہے کہ زامیر نے غزہ کے باقی ماندہ حصے پر مکمل قبضے کے منصوبے کی مخالفت کی تھی۔

قابض عبرانی اخبارہارٹز کے مطابق سفاک صہیونی فوجی سربراہ ایال زامیر نے آج قابض فوج کے جنرل ہیڈکوارٹر کے سینئر افسران اور ریٹائرڈ کمانڈروں سے ملاقات کے دوران کہا کہ نیتن یاھو کا خاندان انہیں معزول کرنا چاہتا ہے کیونکہ وہ غزہ پر مکمل قبضے کی منصوبہ بندی کے مخالف ہیں۔ ان کے بقول نیتن یاھو کے قریبی حلقے ان کے عہدے کا خاتمہ چاہتے ہیں اور ان پر ڈالا جانے والا دباؤ اسی مخالفت کا نتیجہ ہے۔

زامیر کے یہ بیانات اس وقت سامنے آئے جب قابض اسرائیل کے وزیر دفاع یسرائیل کاتس نے ان تقرریوں کی ایک فہرست مسترد کر دی جو زامیر نے منظور کی تھیں۔

اخبار نے ملاقات میں شریک ایک ذریعے کے حوالے سے بتایا کہ ایال زامیر بخوبی سمجھتے ہیں کہ ان کے اردگرد کیا ہو رہا ہے اور ان کا کوئی ارادہ نہیں ہے کہ وہ غاصب فوج کو نیتن یاھو یا یسرائیل کاتس کے ہاتھوں میں دے دیں۔ چیف آف اسٹاف کا ماننا ہے کہ نیتن یاھو کا خاندان ان کے ساتھ ویسا ہی سلوک کرنا چاہتا ہے جیسا اس سے قبل ہرزی ہلیوی کے ساتھ کیا گیا تھا۔

Tags: صہیونی فوجصہیونیئزمصیہونیصیہونی ریاستغزہنتن یاہو
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.