• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعرات 14 اگست 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home بریکنگ نیوز

غزہ میں بھوک سے چھ سالہ محمد خضر شہید، صہیونی سفاکی بے نقاب

میڈیکل ذرائع کے مطابق ننھا خضر شدید غذائی قلت اور جسمانی معذوری کا شکار تھا اور خان یونس کے ناصر میڈیکل کمپلیکس میں دم توڑ گیا

منگل 12-08-2025
in بریکنگ نیوز, خاص خبریں, صیہونیزم, عالمی خبریں, غزہ, فلسطین
0
غزہ میں بھوک سے چھ سالہ محمد خضر شہید، صہیونی سفاکی بے نقاب
0
SHARES
5
VIEWS

(روزنامہ قدس ـ آنلائن خبر رساں ادارہ) پیر کی شام جنوبی غزہ کے شہر خان یونس میں قابض اسرائیل کے مسلط کردہ قحط اور محاصرے نے ایک اور معصوم جان لے لی۔ چھ سالہ محمد زکریا خضر شدید بھوک اور غذائی قلت کے باعث شہید ہوگیا۔

میڈیکل ذرائع کے مطابق ننھا خضر شدید غذائی قلت اور جسمانی معذوری کا شکار تھا اور خان یونس کے ناصر میڈیکل کمپلیکس میں دم توڑ گیا۔ اس کی شہادت قابض اسرائیل کے غیر انسانی محاصرے کا براہِ راست نتیجہ ہے۔

وزارتِ صحت کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں بھوک سے مزید پانچ افراد جاں بحق ہوئے جس کے بعد بھوک سے شہید ہونے والوں کی مجموعی تعداد دو سو بائیس ہو گئی ہے جن میں ایک سو ایک معصوم بچے بھی شامل ہیں۔

غزہ میں قحط کی صورتحال انتہائی سنگین ہو چکی ہے۔ بچوں کے جسم ہڈیوں کے ڈھانچے بن چکے ہیں، اور لوگ بھوک کی شدت سے بے ہوش ہو رہے ہیں۔ اسپتالوں میں ہر عمر کے افراد شدید کمزوری اور نقاہت کی حالت میں لائے جارہے ہیں۔

قابض اسرائیل نے مارچ 2025 سے غزہ کی تمام گزرگاہیں بند کر رکھی ہیں جس سے خوراک، ادویات اور ایندھن کی فراہمی مکمل طور پر معطل ہے۔ یہ اقدام گزشتہ اکیس ماہ سے جاری نسل کشی پر مبنی جنگی حکمت عملی کا حصہ ہے جس نے بیس لاکھ سے زائد فلسطینیوں کی زندگیاں خطرے میں ڈال دی ہیں۔

محمد خضر کی شہادت قابض اسرائیل کی غیر انسانی پالیسیوں کا ایک اور بدترین ثبوت ہے اور عالمی ضمیر کو جھنجھوڑنے کے لیے ایک دردناک پکار ہے۔

Tags: صہیونیصہیونی فوجصیہونیصیہونی ریاستغزہفلسطین
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.